پوڈ کاسٹ کی تفصیلات

کل اور آج - وائس آف امریکہ

VOA Urdu

تفصیل

وائس آف امریکہ کی اس پوڈ کاسٹ میں پل پل بدلتی دنیا ۔۔کل سے آج۔۔ اور تب سے اب تک کے سفر کی با ت ہوگی زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات سے ۔ ہم آپ کی ملاقات کرائیں گے آرٹ اور کلچر سے لے کر صحافت اور سفارتکاری کے جانے پہچانے کرداروں سے ۔ سنتے رہئے کل اور آج

تفصیلات

تازہ ترین پوڈ کاسٹ اقساط

8 اقساط دستیاب ہیں۔ · 1 کا صفحہ 1

قسط اور موادتاریخدورانیہسنو
کل اور آج : امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان سے غیر رسمی بات چیت - اکتوبر 06, 2022

ونسٹن چرچل نے کہا تھا، سفارتکاری ایک آرٹ ہے، جس میں لوگوں کو جہنم میں جانے کے بارے میں ایسے بتایا جاتا ہے کہ وہ اس کا راستہ پوچھنے لگیں ۔۔کیا واقعی کسی نا پسندیدہ صورتحال کو من چاہا بنا نے کا طریقہ ہوسکتا ہے۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان سے خصوصی بات چیت سنئے بہجت جیلانی کی پاڈ کاسٹ میں

تکنیکی تفصیلات
GUID
85f36cd85c1cfa6d9b02d4f97e5977795e75e12b7f8a4a5d7b3ae69cb07a2382
2022-10-06 00:26:06 سنو
کل اور آج۔ مظہر عباس سے ایک مکالمہ - اگست 04, 2022

مظہر عباس کے خیال میں یہ درست ہے کہ کچھ صحافی اس حد تک ذمے دار ی کا مظاہرہ نہیں کرتے جتنا پرنٹ میڈیا کے زمانے میں کیا جاتا تھا۔ آج الیکٹرانک اور سوشل میڈیا نے پہچان کے عمل کو آسان کر دیا ہے اور صحافی زیادہ ولنرایبل ہو گیا ہے۔ اس کی تحریروں کے ساتھ ساتھ اس کی پہچان بھی سب کے سامنے ہوتی ہے اور اگر آپ کی تحریروں سے کسی کو اختلاف ہے تو آپ کو نقصان پہنچانا بہت آسان ہو جاتا ہے۔ صحافت کے کل اور آج کے سفر کا ایک جائزہ سماعت فرمائیے

تکنیکی تفصیلات
GUID
c35177ad294e188a3c0438e9616bb35fdc32059ecb48c8cca550f2e48d8371ef
2022-08-04 00:25:14 سنو
کل اور آج : سراج وہاب : ایک تارک وطن صحافی سے گفتگو - اگست 04, 2022

ترک وطن کی بنیادی وجوہات تو کئی ہیں لیکن بعض اوقات روزگار کا معاملہ بھی متعدد ہونہار افراد کے اپنی سر زمیں چھوڑنے کا باعث بنتا ہے۔ ان میں ہم جیسے متعدد افراد بھی شامل ہیں جن کا روزگارانہیں بیرون ملک لے آیا۔ دیارغیر میں بسنے اور پھر ان ملکوں کو اپنا کہتے ہوئے فرائض کی ادائیگی کی راہ میں کیا چیلنج ہیں آئیے جانتے ہیں سعودی عرب کے شہر جدہ میں مشرقِ وسطیٰ کے کلیدی روزناموں میں شامل عرب نیوز کے مینجنگ ڈائریکٹر سراج وہاب سے کہ وہ ایک اجنبی ملک میں اپنی صحافتی زندگی کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ سماعت فرمائیے

تکنیکی تفصیلات
GUID
7ac83624b83ac95bfd1f90328ccb7f32c33941c1959d4594596dfadd43ea3264
2022-08-04 00:28:36 سنو
کل اورآج : نعیم طاہر سے ایک ملاقات - اگست 04, 2022

نعیم طاہر اپنی پہچان بتاتے ہوئے بابا بلھے شاہ کے معروف مصرعے 'کی جاناں میں کون' کا حوالہ دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ وہ کیا جو میرے دل نے چاہا اور جو مصلحت نے سمجھایا وہ کبھی نہیں کیا۔ آرٹ اور کلچر میں اپنی نمایاں کامیابیوں پرشکر اور فخر کے ساتھ کہتے ہیں، یہ میری پہچان ہے اگر بنتی ہے تو۔آپ بھی سنئے اپنے وقت کی ایک ہمہ گیر شخصیت سے ان کے کل اور آج کا احوال

تکنیکی تفصیلات
GUID
e4cbb5ce803c632fb61e24678729431e71d4e28b8efbd1f0e91dfc7c910fca25
2022-08-04 00:27:50 سنو
کل اور آج عتیقہ اوڈھو - اگست 04, 2022

عتیقہ کہتی ہیں کہ 1990 میں پاکستاں ٹیلی ویژن اور این ٹی ایم تھا لیکن اب متعدد چینلز ہیں جو مختلف موضوعات پر ڈرامے تیار کرتے ہیں۔ بڑے سکیل پر کام کرتے ہوئے کبھی کچھ بہت اچھا سامنے آتا ہے اور کبھی معیار پر پورا نہیں بھی اترتا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی آتی ہے۔ کیونکہ کل کے تقاضے اور آج کی صورتحال مختلف ہے۔ عتیقہ اوڈہو کے ساتھ ایک دلچسپ گفتگو، آئیے سنتے ہیں

تکنیکی تفصیلات
GUID
e25a21c509cedb982bc6774e269f865defda728a506c6623ffa22a4be942bf4f
2022-08-04 00:33:40 سنو
کل اور آج : ڈاکڑعارفہ سیدہ زہرہ کے ساتھ کل سے آج کے سفر کا جائزہ - اگست 04, 2022

'ہم وہاں نہیں ہیں جہاں ہمیں کھڑا ہونا چاہئے تھا۔ ہم ایک قدم آگے بڑھے تو دو قدم پیچھے لوٹے۔ میں حالات کی تبدیلی سے نہیں گھبراتی۔ وقت بھی بدلنے کے لئے ہوتا ہے اور وقت کے ساتھ حالات بھی بدلتے ہیں۔ لیکن اگر رویے بدلنا شروع ہو جائیں تو پھر بہت مشکل ہو جاتی ہے اور پھر یہی رویے ہمیں وقت کی تبدیلی کو قبول نہیں کرنے دیتے۔ یہ ہیں ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ، کل اور آج میں ہم سے بات کرتے ہوئے۔ آئیے سنتے ہیں آج کا پوڈکاسٹ

تکنیکی تفصیلات
GUID
5bf61ef7a094175aa335b35b104067ce33bb5d6d8244a899407f9796f4aa93c9
2022-08-04 00:33:31 سنو
کل اور آج: افتخار عارف کے ساتھ - اگست 04, 2022

میں آپ کو پی ٹی وی کے پروگرام کسوٹی اور ان دو شاندار لوگوں میں سے ایک کی یاد دلا رہی ہوں ، جو اکثر ایسی چیزوں کے بارے میں بہت کچھ جانتے تھے جو عموماً ایک عام آدمی سے پوشیدہ رہتی ہیں۔ ریڈیو پاکستان کی ورلڈ سروس کے ڈیوٹی روم میں 1989 یا 90 میں ہونے والی اپنی ملاقات کے بارے میں بات کروں جو دہائیوں پر محیط گہری اور خوبصورت دوستی کا آغاز تھا افتخار عارف سے۔ کل سے آج کے سفر کووہ کیسے دیکھتے ہیں ۔ آپ خود ہی سن لیجئے آج کے پوڈکاسٹ میں

تکنیکی تفصیلات
GUID
e86d630c6eb400613ec13f1d77503eb575de3be3bc58f3fc6e57c1f5d402f39f
2022-08-04 00:23:00 سنو
کل اور آج: مستنصر حسین تارڑ سے ملاقات - اگست 04, 2022

کبھی وہ اندلس میں اجنبی تو کبھی ہزاروں راستوں کی بات کرتے ہیں۔ نکلے تیری تلاش میں تو پھر غار حرا میں ایک رات بھی آئی۔ کبھی پیار کا پہلا شہر تو کبھی ماسکو کی سفید راتیں اور بہاؤ سے لیکر خس و خاشاک زمانوں تک کس کس کا ذکر کروں۔ مستنصر صاحب سے اس تفصیلی انٹرویو میں جو باتین ہوئیں وہ آپ اس پوڈ کاسٹ میں سنیے

تکنیکی تفصیلات
GUID
2e80dba9550ca5fe9ee1e924efcf27572ffcd6a2a423bdbb422158005e7dacf2
2022-08-04 00:30:32 سنو

VOA Urdu سے مزید

اس تخلیق کار کی طرف سے کوئی اور شائع شدہ پوڈکاسٹ فی الحال دستیاب نہیں ہے۔

پوڈ کاسٹ ڈیٹا اور آرٹ ورک ان کے تخلیق کاروں اور پبلشرز سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ سائٹ صرف ڈائرکٹری ڈیٹا اور سورس لنکس فراہم کرتی ہے۔