پوڈ کاسٹ کی تفصیلات
ZikreKitab Urdu Podcast ذکر کتاب اردوپاڈکاسٹ
SMH Farooqui Academy
تفصیل
" ذکر کتاب"شاہ محی الحق فاروقی اکیڈمی کے قائم کیئے ہوئے چینل ہیں جسے آپ یو ٹیوب کے ساتھ ساتھ اسپاٹی فائی پوڈ کاسٹ اور گوگل پوڈ کاسٹ پر بھی سن سکتے ہیں ان چینلوں کا مقصد اردو زبان اور اردو علم و ادب کو فروغ دینا ہے ان چینلوں پر آنے والی پوسٹوں کے بارے میں معلومات آپ کو ، فیس بک ٹویٹر اور انسٹاگرام پر مل سکتی ہیں جہاں آپ اسے ZikreKitab کے نام سے تلاش کر کے فالو، سبسکرائب یا شیئر کر سکتے ہیں جس سے آپ اردو علم و ادب کے فروغ کے لیئے اکیڈمی کے معاونین میں شامل ہو جائیں گے اور ہم آپ کے ساتھ مل کر کام کرسکیں گے #zikrekitab #urdupodcast #urduadab #urduongooglepodcast #urduonspotify
تفصیلات
تازہ ترین پوڈ کاسٹ اقساط
200 اقساط دستیاب ہیں۔ (آر ایس ایس کل 230; تازہ ترین دکھا رہا ہے۔ 200) · 20 کا صفحہ 10
| قسط اور مواد | تاریخ | دورانیہ | سنو |
|---|---|---|---|
|
گردوارہ کے پہرےدار ہی کی پیروی کیجیے
شاہ محی الحق فاروقی صاحب کا کالم گردوارہ کے پہرےدار ہی کی پیروی کیجیے تکنیکی تفصیلات
|
2022-12-07 | 00:14:39 | سنو |
|
ڈاکٹر محمد افضال حسین قادری
ڈاکٹر محمّد افضال حسین قادری صاحب ان رہنماوں میں سے ایک تھے جنہوں نے پاکستان کی آزادی کے لیئے قائد اعظم کے سپاہی کے طور پر کام کیا مگر جب پاکستان ایک آزاد ملک کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھر گیا تو انہوں نے بہت خاموشی کے ساتھ سیاست سے کنارہ کشی اختیا ر کرلی اور خود کو تعلیم کے میدان کے لیئے وقف کردیا ۔ وہ تحریک پاکستان میں اپنے بھرپور کردار کےبارے میں نا تو خود کبھی کوئی بات کرتے تھے اور نہ ہی اس کا ذکر سننا پسند کرتے تھے وہ کہا کرتے تھے کہ میں پاکستان کی بنیاد کا پتھر ہوں مجھے بنیاد کے اندرہی رہنے دو قادری صاحب جنہوں نے پاکستان کی آزادی میں ایک متحرک کردار ادا تھا ، تعلیمی میدان میں بھی وہ بہت کامیاب رہے تھے آپ ماہرِ علم بھی تھے ، اچھے استاد اور سائنس دان بھی لیکن آپ کی اصل بڑائی یہ تھی کہ آپ عظیم انسان تھے۔ اگرچہ آپ نے بہت بڑے بڑے کام کیے، لیکن وہ نام و نمود سے ہمیشہ دُور رہے۔ یہ کتاب " ڈ تکنیکی تفصیلات
|
2022-12-06 | 00:16:29 | سنو |
|
احمد سلمان کا مجموعہ کلام
کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے چار دسمبر کو معروف شاعر جناب احمد سلمان صاحب کا شعری مجموعہ " جو ہم پہ گزرے تھے رنگ سارے" کو شائع کیا گیا ۔ احمد سلمان صاحب بہت کہنہ مشق شاعر ہیں لیکن ان کا یہ پہلا شعری مجموعہ ہے جس کا شاعری کا ذوق رکھنے والوں کو 25 سال سے زیادہ عرصے سے انتظار تھا احمد سلمان صاحب مشاعروں سے دور ر ہیں اور بعض اوقات اپنی غزلوں کی تکمیل میں کئی کئی سال بھی لگا دیتے ہیں ۔ اس کی وجہ انہوں نے ذکر کتاب پر اپنے ایک انٹرویو بتائی پانچ قسطوں پر مشتمل اس انٹرویو میں جو شاید اپنی نوعیت کا پہلا واحد انٹرویو جس میں احمد سلمان صاحب نے کھل کر موجودہ شاعری کے رجحانات پر بات کی ہے ۔ یہ مکمل انٹرویو بنی کلام شاعر بزبان شاعر آپ اس لنک پر۔ دیکھ سکتے ہیں http://shorturl.at/JV059بدقسمتی سے یہ انٹرویو جو سال بھر پہلے ریکارڈ ہوا تھا اس میں ٹیکنیکل وجہ سے آواز کی خرابی ہو گئی تھی اس لیئے اسے آپ کو تھوڑا تکنیکی تفصیلات
|
2022-12-05 | 00:09:21 | سنو |
|
لیاری کی ادھوری کہانی [1] پیش لفظ
لیاری کی ادھوری کہانی محترم رمضان بلوچ صاحب کی تصنیف ہے آپ لیاری کے پرانی باسی ہیں لیاری میں آپ کی پیدائش ہوئی اور ساری عمر آپ نے لیاری میں گزاری آپ ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے تھے آپ کے والد ایک محنتی مزدور تھےاور مٹی گارے سے بنے ایک کچے مکان میں آپ کی رہائش تھی آپ کو بچپن سے تعلیم کا بہت شوق تھا کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعد آپ نے خود بھی بحیثیت استاد نیک نامی حاصل کی اور لیاری کی علمی اور سماجی خدمات میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیتے رہے آپ کے طالب علموں کی بڑی تعداد اپنے اپنے شعبے میں کامیاب زندگی گزار رہی ہے ۔ ادب اورصحافت سے آپ کو بہت لگاؤ ہے اور آپ ایک ماہنامہ میگزین صدائے لیاری کے چیف ایڈیٹر ہیں آپ کی چار کتابیں شائع ہو چکی ہیں لیاری کی ادھوری کہانی ، لیاری کی ان کہی کہانی ، بلوچ روشن چہرے اور گوادر ایک ابھرتا سورج شامل ہیں ۔ آپ کی پہلی کتاب لیاری کی ادھوری کہانی آپ کے اس موضوع پر مضا تکنیکی تفصیلات
|
2022-12-04 | 00:07:43 | سنو |
|
دریا پار
"سنو کہانی کی جانب سے بیگم ثاقبہ رحیم الدین کی دلچسپ کہانی"دریا پار تکنیکی تفصیلات
|
2022-12-02 | 00:08:39 | سنو |
|
پطرس بخاری کے مضامین . 1_ہاسٹل میں پڑھنا
مضامین پطرس سب سے پہلے 1930ء میں شائع ہوئے مضامین پطرس گیارہ مزاحیہ مضامین پر مشتمل ہے۔ پطرس نے کتاب کے ابتداءمیں اپنے استاد پروفیسر محمد سعید کے نام انتساب کیا ہے۔ جنہوں نے اس کتاب پر نظر ثانی کی اور اسے غلطیوں سے پاک کیا۔ ایک سچے عالم اور تخلیق کار کی پہلی نشان دہی یہی ہے کہ وہ انکسار اور عاجزی کو اپنا وطیرا بنائے رکھتا ہے پطرس بڑی فراخ دلی سے اپنی کمزریوں کا اعتراف کرکے ایک عظیم انسان ہونے کا ثبوت دیتا ہے۔ انتساب کے بعد دیباچے سے مزاح کا باقاعدہ آغاز ہوجاتا ہے۔ اپنے دلچسپ دیباچے میں انھوں نے اختصار، حقیقت اور طنز و مزاح سبھی کچھ سمو دیا ہے دبیاچے میں پطرس کڑوی گولی شکر میں لپیٹ کر پیش کرتے دکھائی دیتے ہیں اور دیباچے میں ہی خود اپنی کتاب اور اپنی ذات کو مزاح کے لیے پیش کردیتے ہیں: ”اگر یہ کتاب آپ کو کسی نے مفت بھیجی ہے تو مجھ پر احسان کیا ہے اگر آپ نے کہیں سے چرائی ہے تو میں آپ کے ذوق کی تکنیکی تفصیلات
|
2022-11-30 | 00:53:03 | سنو |
|
لکھنو کی تہذیب
لکھنو کی تہذیب عثمانہ اختر جمال صاحبہ کی تحریر ہے آپ کی پیدائش اور تعلیم ہندوستان کی ہے مگر شادی کے بعد سے وہ امریکہ منتقل ہو چکی ہیں آپ کئی مضامین اور افسانے لکھ چکی ہیں اور آپ کی کتابیں اس سے پہلے بھہی شایع ہو چکی ہیں اپ کو کئی زبانوں پر عبور ہے اور صحافت او ر کتابوں کی اشاعت سے متعلق علوم میں تعلیم اور مہارت بھی حاصل کی لکھنو کی تہذیب 75 صفحات پر مشتمل ایک کتاب ہے جس کا محرک پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ لکھنو کے موقع پر بولا ہوا ایک فقرہ ہے جب انہوں نے حیرت سے پوچھا تھا کہ "کہاں ہے لکھنو والے اور کہاں ہے لکھنو والوں کی زبان" ۔ مصنفہ کو اس بات کا شدت سے احساس ہے لوگوں کے ذہن میں جس لکھنو کا نقشہ ہے اور جو لکھنو کی زبان وہ سننا چا ہتے ہیں اب وہ نایاب ہے اگر چہ عثمانہ صاحبہ نے کو شش تو بہت کی ہے یہ ثابت کرنے کی سب کچھ پہلے کی طرح اچھا ہے مگر تبصرہ نگار نے بتایا کہ ان کی کتاب پڑھ کر کر یقین ہو تکنیکی تفصیلات
|
2022-11-30 | 00:14:50 | سنو |
|
منکہ سابق عارضی مدیر
شاہ محی الحق فاروقی صاءب کے فکاہیہ مضامین کے مجموعے کھٹے میٹھے انار سے ایک انتخاب منکہ سابق عارضی مدیر تکنیکی تفصیلات
|
2022-11-29 | 00:31:58 | سنو |
|
موت سے پہلے-خواب سے افسانے تک
"خواب سے افسانے تک" ایک خوبصورت افسانوں کا مجموعہ ہے جسے تحریر کیا ہے جناب سید ریحان احمد صاحب نے ۔یوں تو ریحان احمد صاحب مشہور ادیب اور مصنف جناب شمیم احمد صاحب کے بیٹے اور مشہور شاعر جناب سلیم احمد صاحب کے بھتیجے ہیں ان کے دونوں بزرگوں کا انتقال تو بہت شروع میں ہو گیا تھا جب ریحان صاحب کی عمر ۵ سال سے بھی کم رہی ہو گی مگر شعر شاعری اور ادب سے محبت انہوں نے ورثہ میں پائی ہے انہیں سلیم احمد صاحب کو پورا کلام تقریبا حفظ ہے مگر خود ریحان صاحب بھی اپنی پختہ شاعری اور خوبصورت نثر نگاری سے اپنی ایک منفرد شناخت بنا چکے ہیں آپ گذشتہ پچیس سالوں سے کاخبارات میں مضامین اور کالم لکھ رہے ہیں آپ کی شاعری بھی بہت پختہ ہو چکی ہے ریحان صاحب ادبی تقریبات بالخصوص مشاعروں کی نظامت اپنے خوبصورت اندا ز کے باعث اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں ریحان صاحب کے افسانے کے مجموعے سے جو افسانہ منتخب کیا ہے اس کا نام ہے "موت تکنیکی تفصیلات
|
2022-11-29 | 00:18:27 | سنو |
|
کالم شاہ محی الحق فاروقی کے - گائے گائے کا بچہ گائے گپ
اگست 1997 میں شایع ہونے والا شاہ محی الحق فاروقی صاحب کا ایک دلچسپ کالم ایک لاکھ روپے مالیت کی اس گائے کے بارے میں جسے اس وقت کے وزیر اعلی نے دس ہزار روپے مالیت کا قیمتی دوشالہ اوڑھا کر اور اس کے گلے میں سونے کا تعویز ڈال کر اس وقت کے نیول چیف کو تحفے میں دی ۔ ان نیول چیف نے بجائے اس گائے کو سرکاری توشہ خانہ بھیجنے کے ملٹری فارم میں بھجوا دیا جہاں وہ گائے سرکاری خرچے پر پلتی رہی بعد میں جب ان نیول چیف کو بدعنوانی کا الزام ثابت ہونے پر نوکری سے ہاتھ دھونے پڑے تو ملٹری فارم والوں نے انہیں پیغام بھیجاکہ اپنی گائے واپس لے جاِیں اس پر ان سابق نیول چیف نے جو بدعنوانی کے الزام میں نوکری سے نکالے جاچکے تھے فرمائش بھیجی کہ اس گائے کو فروخت کر کے حاصل ہونے والی رقم انہیں نقد بھیج دی جائے۔ تکنیکی تفصیلات
|
2022-11-29 | 00:13:31 | سنو |
SMH Farooqui Academy سے مزید
اس تخلیق کار کی طرف سے کوئی اور شائع شدہ پوڈکاسٹ فی الحال دستیاب نہیں ہے۔
ملتے جلتے پوڈکاسٹ
پوڈ کاسٹ ڈیٹا اور آرٹ ورک ان کے تخلیق کاروں اور پبلشرز سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ سائٹ صرف ڈائرکٹری ڈیٹا اور سورس لنکس فراہم کرتی ہے۔