پوڈ کاسٹ کی تفصیلات

ZikreKitab Urdu Podcast ذکر کتاب اردوپاڈکاسٹ

SMH Farooqui Academy

تفصیل

" ذکر کتاب"شاہ محی الحق فاروقی اکیڈمی کے قائم کیئے ہوئے چینل ہیں جسے آپ یو ٹیوب کے ساتھ ساتھ اسپاٹی فائی پوڈ کاسٹ اور گوگل پوڈ کاسٹ پر بھی سن سکتے ہیں ان چینلوں کا مقصد اردو زبان اور اردو علم و ادب کو فروغ دینا ہے ان چینلوں پر آنے والی پوسٹوں کے بارے میں معلومات آپ کو ، فیس بک ٹویٹر اور انسٹاگرام پر مل سکتی ہیں جہاں آپ اسے ZikreKitab کے نام سے تلاش کر کے فالو، سبسکرائب یا شیئر کر سکتے ہیں جس سے آپ اردو علم و ادب کے فروغ کے لیئے اکیڈمی کے معاونین میں شامل ہو جائیں گے اور ہم آپ کے ساتھ مل کر کام کرسکیں گے #zikrekitab #urdupodcast #urduadab #urduongooglepodcast #urduonspotify

تفصیلات

تازہ ترین پوڈ کاسٹ اقساط

200 اقساط دستیاب ہیں۔ (آر ایس ایس کل 230; تازہ ترین دکھا رہا ہے۔ 200) · 20 کا صفحہ 7

قسط اور موادتاریخدورانیہسنو
ڈاکٹر مشیر الحق شہید - ایک کتاب کے باعث یونیورسٹی کے مشتعل طلبہ کا لایبریری کے خلاف ھنگامہ

ڈاکٹر مشتاق الحق شہید نے 1987 سے لے کر 1990 تک یونیورسٹی آف کشمیر سری نگر کے وائیس ٹیسٹ کے فرص انجام دئے جہاں وہ فتح کے فتح کے کمانڈر شہید فتح آپ کی زندگی کی آواز کے آخری لمحات میں جناب لطف اللہ صاحب نے ریکارڈ کیا تھا۔ آپ کے بعد جناب خورشید عبداللہ صاحب نے اسے یو ٹیوب پر اپلوڈ کیا ایک طویل اور دلچسپ بات کہ آپ نے اپنی کہانی حیات سنائی مثلاً وہ کہہ دیا کہ مجھے ہندوستان میں بے خوف زندگی گزارنے کا مشورہ اس مکرانی گدھا گاڑی والے ہیں۔ جو مجھے پاکستان واپس لوٹا ہے ہندوستان واپس جانے کے لیے تل کیماڑی پر سمندری جہاز سے سواری لے گیا تھا اور اس کی نصیحت پوری عمر نہیں چھوڑی اسی طرح آپ کی بیٹی ایک قصہ یونیورسٹی آف کشمیر کے طلباء کے مشتعل احتجاجی مظاہروں کے دوران انہوں نے الزام لگایا کہ لائبریری میں ایک کتاب رسالت میں موجود ہے اور اسلام کا مسخرہ پیش کیا گیا ہے۔ اس کو ڈاکٹر کے ماہر نے کیسے سلجھا کر ان کی

تکنیکی تفصیلات
GUID
b6823dd25ac3c34e77db4b8cdacaaee91db8af18fddcd4a81b711fd995280494
2023-01-26 00:13:36 سنو
سرکاری ادارون کی اصلاح پروفیسر ڈاکٹر عبدلوہاب

سرکاری اداروں کی اصلاح یہ آپ بیتی ہے مشہور ماہر تعلیم ڈاکٹر عبدالوہاب صاحب کی جو ان کی زندگی کے اس دور سے تعلق رکھتی ہے جب وہ آئی بی اے اور کراچی یونیورسٹی میں کرپشن اور بد انتظامی کو ختم کرکے ان دونوں کو مثالی ادارہ بنا رہے تھے وہ بیک وقت اساتذہ طلبہ تنظیموں اشرافیہ اور بلڈر مافیا سے جنگ لڑ رہے تھے اس دوران ان پر کیا بیتی تھی قتل کی دھمکیوں سے عملی طور پر قاتلانہ حملہ کے کو پڑھ کر آپ کو معلوم ہوگا کہ ڈسپلن اور دیانتداری کو رواج دینا کتنا مشکل کام ہے ڈاکٹر وہاب صاحب کے کارنامے یہ تھے کہ انہوں نے آئی بی اے میں کوٹہ سسٹم کے بجائے صرف میرٹ پر داخلے پر سختی سے عمل کیا سفارش کلچر کا مکمل خاتمہ کیا مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کی سفارش ماننے سے انکار کیا ،امتحانات کا نظام شفاف کیا نقل مافیا کا خاتمہ کیا، اساتذہ اور ملازمین کے پریشر گروپوں کا مقابلہ کیا ، وقت اور ڈسپلن کی سختی سے پابندی کروائی، اخراجات

تکنیکی تفصیلات
GUID
279f346ba76d3dc1a4f9bebadc6998b712fecfda48bd15741fad09885e55d846
2023-01-25 00:25:52 سنو
داماد کلینک کے خلاف الزامات - ہش

داماد کلینک کے خلاف الزامات - ہش شاہ محی الحق فاروقی مرحوم کا یہ کالم 5 ستمبر ۱۹۹۷ کا شایع ہوا تھا جس میں انہوں نے اپنے مخصوص دلچسپ انداز میں ایک قصہ کا ذکر کیا ہے جب ایک بنک کے صدر نے اپنے داماد کو کلینک بنانے کے لیئے ایک بھاری رقم قرضے میں دے دی جو انہوں نے اسٹاک مارکٹ میں لگا دی اس کالم کو کچھ اور واقعات سے فاروقی صاحب نے دلچسپ بنا دیا ہے مثلا ایک اعلی سرکاری آفیسر کے اس ڈراینگ روم کا ذکرہے جو اس کا کہنا تھا کہ ایک پل کا سو فیصد تھا یا پھر پنڈت جی کے اس نوکر کا بھی لطیفہ ہے جس نے چوتھا لڈو پنڈت جی کے سامنے ہی یہ کہہ کر کھا لیا کہ" ایسے" ۔ اس کالم میں مشہور ادیب عظیم بیگ چغتائی کی وکالت کا بھی ذکر ہے جن کے منشی نے ۵۰۰ کے مقدمے کی وکالت کے لیئے ان سے وکالت نامے پر دستخط کروائے مگر صرف 6 روپے دے کر بقیہ فیس مانگنے پر اس نے یہ کیوں کہا کہ شکل دیکھی ہے اپنی ؟ 500 روپے فیس والے وکیلوں کی شکلی

تکنیکی تفصیلات
GUID
8642a541bcb3d9e8aeedd04405c5fb3d19cc1382948e0e83074f903db53eb495
2023-01-22 00:10:03 سنو
نے چراغے نئے گلے تحریر کنہیا لال کپور

سنگ و خشت، شیشہ و تیشہ، چنگ و رباب، نوک نشتر، بال و پر، نرم گرم اور کامریڈ شیخ چلی کے مصنف کنہیا لال کپور اپنے عہد کے بہت کامیاب طنزنگار و ظرافت نگار ہیں۔ آپ کی خاص بات یہ ہے کہ تصانیف کی تعداد یوں تو بہت زیادہ ہے لیکن آپ نے اپنی تحریر کے معیار کو برقرار رکھا ہے اگرچہ کنہیا لال کپور کی تصانیف کی تعداد بہت زیادہ ہے مگر بسیارنویسی کے باوجود وہ اپنی تحریروں کو معیار سے نیچے نہیں گرنے دیتے ہیں جس کا ان کا سبب فنی شعور ہے وہ جانتے ہیں کہ اعلیٰ درجے کا ادب کس طرح وجود میں آتا ہے۔ آپ ۱۹۱۰ میں لائل پور کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے اور درس و تدریس کے پیشے کواختیار کیا کنہیا لال کپور نے انگریزی ادب کا وسیح مطالعہ کر رکھا تھا اور طنزیہ اور مزاحیہ اتحریر کے فن کی آگہی حاصل کی وہ جانتے تھے کہ طنزوظرافت میں کیسے حسن اور نکھار لایا جائے کہ قاری کے دلوں کو چھولے ان کی تحریریں سدا بہا ر ہیں اور ہر زمانے میں ل

تکنیکی تفصیلات
GUID
32c2f9ec5ed6aca8df3726c1c1770485087f0fa82616a463a98948286487c452
2023-01-19 00:10:48 سنو
عظیم لوگ عظیم باتیں کرپشن کے سمندروں میں دیانت کے جزیرے

کرپشن کے سمندروں میں دیانت کے جزیرے ہمیں مال تو صرف اتنا ملتا تو ہمارے نصیب میں لکھا ہے ہمارا اختیار تو صرف اتنا ہے کہ لکھے کا کتنا ہم حلال سے کماتے اور کتنا حرام سے ۔ کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ ایک بڑے مالیاتی ادارے کے ایم ڈی کے گھر کا پرانا فرنیچر نیلام گھر میں بک رہا ہو اورایم ڈی کا پرائیویٹ سیکریٹری اس نیلام میں بولی لگا کر بلکہ بڑھا بڑھا کر بیڈ روم کے پرانے پردے مہنگے دام اس لیئے خریدلے کہ ایم ڈی کی بیگم کو پسند تھے مگر ایم ڈی اپنے عہدے کا فایدہ نہیں لینا۔ چاہتے تھے ۔ کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ دو مالیاتی اداروں کا سربراہ رہنے والا جب کارپوریشن میں بھیجا جائے تو وہ وہاں کے ملکیتی دو ہزار گز کے مکمل فرنشڈ بنگلے میں اس لیئے منتقل نا ہو کہ وہاں 8 اے سی لگے تھے اور بطور سرکاری ملازم اس کا 2 اے سی کا استحقاق تھا ۔ ماں کا وہ کیا جملہ تھا جس کے باعث ایف آئی اے کے ایک انسپکٹر نے بلا مبالغہ کروڑوں روپ

تکنیکی تفصیلات
GUID
785208d60f2b2deda64c90a08bee8ff5213d88a95481213d9bd1ba7d1c7f5b16
2023-01-18 00:30:49 سنو
کتابوں سے دوستی کا سفر

کتابوں سے دوستی کا سفر ایک مختصر سا مضمون جو تحریر کیا ہے جناب محبوب پوپٹیا صاحب نے – محبوب پوپٹیا صاحب کے والد گجراتی زبان کےایک اچھے شاعر تھے ان کا سرطان کے باعث جب انتقال ہوا اس وقت محبوب پوپٹیا صاحب کی عمر صرف ساڑھے چھ سال تھی مرنے سے قبل انہوں نے اپنے بیٹے کو تحفے میں دینے کے لیئے ایک پارکر پین اور رولیکس گھڑی خرید کر بچے کی ماں کے حوالے کی وصیت کی کہ یہ تحفے اور میری تمام کتابیں سنبھال کر رکھی جاِیں اور میرے بیٹے کو اس وقت دی جائیں جب وہ انہیں پڑھنے اور سمجھنے کے قابل ہو جائے مگر بیٹے نے اصرار کر کے ان کتابوں تک اس وقت ہی رسائی حاصل کر لی جب وہ اسے پڑھنے اور سمجھنے کے قابل نہیں ہوئے تھے وہ صرف کتابوں کو کھولتے پلٹتے اور مقفل کر دیتے تھے ان کتابوں سے ان کے مرحوم باپ کی یادیں وابستہ تھیں ۔ محبوب پوپٹیا صاحب کی مادری زبان گجراتی تھی ابتدائی تعلیم انگریزی میں ایک پارسی خاتون سے حاصل کی ج

تکنیکی تفصیلات
GUID
a2292974e7c35295f69a79acf0b025e91dc806df3b570150d27e36da39a52c97
2023-01-17 00:13:17 سنو
لیاری کی ادھوری کہانی سے انتخاب خوشیاں ہی خوشیاں

"لیاری کی ادھوری کہانی "چھٹا حصہ - خوشیاں ہی خوشیاں لیاری کی ادھوری کہانی کے پانچ حصے ہم پہلے ہی پیش کر چکے ہیں- پہلے حصے میں پم میں آپ کو بتایا تھا کہ لیاری کی ادھوری کہانی محترم رمضان بلوچ صاحب کی تصنیف ہے آپ لیاری کے پرانی باسی ہیں لیاری میں آپ کی پیدائش ہوئی اور ساری عمر آپ نے لیاری میں گزاری آپ ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے تھے آپ کے والد ایک محنتی مزدور تھےاور مٹی گارے سے بنے ایک کچے مکان میں آپ کی رہائش تھی آپ کو بچپن سے تعلیم کا بہت شوق تھا کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعد آپ نے خود بھی بحیثیت استاد نیک نامی حاصل کی اور لیاری کی علمی اور سماجی خدمات میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیتے رہے آپ کے طالب علموں کی بڑی تعداد اپنے اپنے شعبے میں کامیاب زندگی گزار رہی ہے ۔ ادب اورصحافت سے آپ کو بہت لگاؤ ہے اور آپ ایک ماہنامہ میگزین صدائے لیاری کے چیف ایڈیٹر ہیں آپ کی چار کتابیں شائع ہو چکی ہیں لیاری ک

تکنیکی تفصیلات
GUID
5630da4c54494059edc2bf42287782df43ebe6063c1516a735df257eba4d8d8f
2023-01-16 00:08:23 سنو
صومالیہ کا قیدی

صومالیہ کا قیدی کتابوں پر تبصرے اور کتابوں سے اقتباس کے سلسلے میں پیش خدمت ہے ایک بہت عمدہ کتاب کا تعارف جس کا نام ہے صومالیہ کا قیدی یہ تحریر ہے کیپٹن کاظم عباس صاحب کی صومالیہ نوے کی دہائی کے اواخر سے تقریبا 2012 تک بد ترین بحری قزاقی کا شکار۔ رہا اس دور میں کاظم عباس صاحب کو ایک غلط وقت پر غلط جگہہ ہونے کے باعث بحری قزاقوں نے یرغمال بنا لیا جن کا بنیادی مقصد اس بحری جہاز کے مالک سے تاوان وصول کرنا تھا مگر جہاز کے مالک نے انتہائی سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قزاقوں سے کہا کہ وہ سارے عملے کو چاہے باری باری یا ایک ساتھ قتل کردیا جاِئے اس کوئی فرق نہیں پڑے گا اس لیے کہ عملے کا کوئی ایک فرد بھی اس کا رشتے دار نہیں تھا اس کے بعد جہاز کے مغوی تمام اراکین عملہ کے ساتھ کاظم عباس صاحب کو قید میں 136 بدترین دن گزارنے پر گے ۔جس دوران عملے کے دو افراد کو جس میں کاظم صاحب ۔بھی شامل تھے روزانہ بد ترین ذہ

تکنیکی تفصیلات
GUID
d24238e796862898d4f5603e14643bfd41b80b02ca9213d4c7fbfec835987bc3
2023-01-12 00:21:32 سنو
بے زبان

بے زبان یو ٹیوب پر سننے کے لیئے https://youtu.be/iUlhr38jKu رفیق حسین صاحب ایک ایسے افسانہ نگار ہیں جن کے افسانوں کا موضوع جانور اور جانوروں کی نفسیات ہے آپ ۱۹۱۳ میں پیدا ہوئے پیشے کے اعتبار سے ایک انجنیئر تھے آپ کا انگریزی ادب کا مطالعہ بہت وسیح تھا جانوروں سے آپ کا گہرا تعلق شکاریات کے حوالے سے نہیں بلکہ اپنے مشاہدات کے حوالے سے تھا ۔ انسان کا جنگل سے اور جانوروں سے جو ہزاروں سال پرانا رشتہ اور تعلق ہے وہ آپ کا سب سے پسندیدہ موضوع ہے ، ذکر کتاب اردو پاڈ کاسٹ پر آپ ان کے تین افسانے تو سن چکے ہیں پہلا تھا گوری ہوگوری دوسرا کفارہ اور تیسرا افسانہ تھا "کلوا"-آئیے سنتے ہیں- ان کا چوتھا افسانہ " بے زبان " یہ خوبصورت افسانہ ایک سرکس کی گھوڑی اور ایک گونگی لڑکی کی محبت کے بارے میں ہے اس عشق کے راستے میں ظالم سماج کیسے رکاوٹ ڈالی اور پندرہ سال کی جدائی کے بعد جب دونوں کہ ملاقات ہوئی تو کہ منظر تھ

تکنیکی تفصیلات
GUID
102cdfc8edddaba4c2668ef34fb83a3dc6d520803f121238acb2a14a5e60943c
2023-01-09 00:38:58 سنو
نوز شریف کی تصویر - سینے نال لگ جا

کالم شاہ محی الحق فاروقی کے نواز شریف کی تصویر – سینے نال لگ جا یو ٹیوب پر سننے کے لیئے https://youtu.be/cZrbSnCGWEE پوڈ کاسٹ پر سننے کے لیئے اینکر اسپاٹی فائِ https://spotifyanchor-web.app.link/e/LrtN2FUfowb گوگل shorturl.at/dvMR3 شاہ محی الحق فاروقی صاحب کا یہ کالم ۲۸ اگست ۱۹۹۷ کو شایع ہوا تھا اس کالم کا پس منظر یہ ہے کہ مسلم لیگ کے ایک لیڈر اور پنجاب صوبائی اسمبلی کے وزیر میاں جاوید لطیف نے یہ دعوی کیا کہ ان کو کچھ رقم کی ضرورت تھی وہ اتفاق سے اپنے کمرے کی دیوار پر لگی اپنے قاید کی ٹیڑھی تصویر سیدھی کرنا چاہ رہے تھے کہ وہ تصویر ان کے سینے پر گر پڑی وہ تھوڑا زخمی ضرور ہوئے مگر اس تصویر کے پیچھے رکھے ان کے وہ لاکھو ں روپے کے بانڈ مل گئے جو انہوں نے چھپا کر رکھے تھے اور بھول چکے تھے – اس قصے پر شاہ محی الحق فاروقی صاحب نے اپنے مخصوص فکاہیہ انداز میں تبصرہ کیا اور ماضی کے سے اسی قسم نوابوں

تکنیکی تفصیلات
GUID
17dcdb76c646d63d3982aa15997cae92d7dbbb81002b260e14e050d821b3971a
2023-01-07 00:13:04 سنو

SMH Farooqui Academy سے مزید

اس تخلیق کار کی طرف سے کوئی اور شائع شدہ پوڈکاسٹ فی الحال دستیاب نہیں ہے۔

پوڈ کاسٹ ڈیٹا اور آرٹ ورک ان کے تخلیق کاروں اور پبلشرز سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ سائٹ صرف ڈائرکٹری ڈیٹا اور سورس لنکس فراہم کرتی ہے۔