پوڈ کاسٹ کی تفصیلات
ZikreKitab Urdu Podcast ذکر کتاب اردوپاڈکاسٹ
SMH Farooqui Academy
تفصیل
" ذکر کتاب"شاہ محی الحق فاروقی اکیڈمی کے قائم کیئے ہوئے چینل ہیں جسے آپ یو ٹیوب کے ساتھ ساتھ اسپاٹی فائی پوڈ کاسٹ اور گوگل پوڈ کاسٹ پر بھی سن سکتے ہیں ان چینلوں کا مقصد اردو زبان اور اردو علم و ادب کو فروغ دینا ہے ان چینلوں پر آنے والی پوسٹوں کے بارے میں معلومات آپ کو ، فیس بک ٹویٹر اور انسٹاگرام پر مل سکتی ہیں جہاں آپ اسے ZikreKitab کے نام سے تلاش کر کے فالو، سبسکرائب یا شیئر کر سکتے ہیں جس سے آپ اردو علم و ادب کے فروغ کے لیئے اکیڈمی کے معاونین میں شامل ہو جائیں گے اور ہم آپ کے ساتھ مل کر کام کرسکیں گے #zikrekitab #urdupodcast #urduadab #urduongooglepodcast #urduonspotify
تفصیلات
تازہ ترین پوڈ کاسٹ اقساط
200 اقساط دستیاب ہیں۔ (آر ایس ایس کل 230; تازہ ترین دکھا رہا ہے۔ 200) · 20 کا صفحہ 20
| قسط اور مواد | تاریخ | دورانیہ | سنو |
|---|---|---|---|
|
پہلی پیشی ناصر بشیر صاحب کے عمرے کی منفرد روداد
"پہلی پیشی" معروف شاعر، ادیب اور کالم نگار جناب ناصر بشیر صاحب کے عمرے کے سفر کی روداد ہے یوں تو سفر حجاز پر بہت سارے سفرنامے اور کتابیں لکھی گئی ہیں اور لکھی جاتی رہیں گی مگر "پہلی پیشی" کا انداز قدرے مختلف ہے جو اسے بقیہ سفر ناموں سے الگ کرتا ہے ۔ اس کی سب سے خاص بات وہ تڑپ ہے جو 2014 میں ان کے دل میں پیدا ہوئی اور وہ لاشعوری طور پر مسلسل نئِی نئی نعتیں تخلیق کرتے رہے جو اخبارات میں شایع ہوتی رہیں ان کے دوستوں کا کہنا تھا کہ ناصر صاحب کی نعتوں میں جتنی تڑپ اور بے قراری نظر آتی تھی روضہ رسول میں حاضری کے لیئے اس لیئے ان کا بلاوا تو آنا ہی آنا تھا لیکن ناصر صاحب کا کہنا ہے کہ میں اتنا نیک نہ تھا کہ میرا بلاوہ آتا میں تو ان گناہ گاروں میں سے ہوں جن کے سمن جاری ہوتے ہیں جن کی طلبی ہوتی ہے جنہیں پیشی کا حکم ملتا ہے اور جنہیں موقع ایک دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے گناہوں کو اقرار کریں معافی کے طلبگار تکنیکی تفصیلات
|
2022-06-28 | 00:15:54 | سنو |
|
مجید لا ہوری کی یاد میں
مشہور شاعر ادیب اور کالم نگار مجید لاہور ی صاحب 1913 میں گجرات (پنجاب) میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام عبد المجید چوہان تھا۔ 1938 میں لاہور کے روزنامہ " انقلاب"سے اپنے صحافتی کیریئر کا اغاز کیا ۔، . اس کے بعد انہوں نے کئی اخبارات میں کام کیا 1947 میں مجید لاہوری کراچی منتقل اور انجم، انصاف اور خورشید کے لیے کالم لکھتے رہے۔ مجید لاہوری اپنے کالم لکھنے کے ساتھ ساتھ اکتوبر 1948. میں روزنامہ جنگ کراچی سے وابستہ ہوئے اور اپنا کالم "حرف و حکایت" لکھنا شروع کیا۔ مجید لاہوری صاحب نے ایک پندرہ روزہ رسالہ "نمک دان "جاری کیا۔- 26 جون، 1957 انفلوینزہ کی وباسے ان کا انتقال ہوگیا۔ وہ اپنی موت تک روزنامہ "جنگ "کے ساتھ منسلک رہے- تکنیکی تفصیلات
|
2022-06-26 | 00:08:43 | سنو |
|
مرنے کے بعد
"سنو کہانی کی جانب سے مائل خیرآبادی کی دلچسپ کہانی" مرنے کے بعد تکنیکی تفصیلات
|
2022-06-24 | 00:09:55 | سنو |
|
گلی
خوبصورت تحریروں کے سلسلے میں آج انتخاب ہے “جگ بیتی “ کا جو ثریا خاتون کی آپ بیتی ہے۔ثریا خاتون ٹونک راجستھان سے ہجرت کرکے پاکستان آئیں پھر سکھر سے ہوتے ہوئے لاکو کھیت آئیں۔ ان کی آپ بیتی سےایک اقتباس پیش خدمت ہے“میری گلی”۔اس اقتباس میں انھوں نے لالوکھیت میں گزارے ہوئے اپنے دنوں کے بارے میں بتایا ہے- آئیے سنتے ہیں: تکنیکی تفصیلات
|
2022-06-23 | 00:21:36 | سنو |
|
سچے واقعات-دروازے کی گھنٹی بجی07:میری بیٹی کو طلاق دلوادیں
"دروازے کی گھنٹی بجی" اس سلسلے کا ایک اور سچا اور بہت ہی حیرت انگیز قصہ پیش خدمت ہے " میری بیٹی کو طلاق دلوادیں " ہوا یوں کہ اس دن ملاقات ہوئی ایک دل کی مریض بیوہ ماں سے جو اپنی زندگی سے مایوس تھی جس کی سوائے اس بیٹی کے کوئی دوسری اولاد تھی نا رشتے دار بیٹی بہت خوش شکل دراز قامت تھی بیوہ ماں نے بتایا کہ کیونکہ ان کا کوئی دوسرا رشتے دار نہیں تھا اس لیئے ان کو اپنی بیٹی کو طلاق دلوانے کے لیئے مدد رکار تھی اس بچی کی شادی کوصرف تین ماہ کے قریب ہوا تھا اور شادی کے فوری بعد وہ گھر اپنی ماں کے پاس آگئی کہ اسے طلاق چاہیئے تھی ۔ ایک بہت عجیب سی بات لگی کہ وہ ماں جو اپنی بیماری کے سبب اپنی زندگی سے مایوس تھی اس بیٹی کو طلاق دلوانے کے لیئے اتنی بیتاب کیوں تھی جب کی اسے معلوم تھا کہ اس کے مرتے ہی اس کی بیٹی بھیڑیوں کے اس جنگل میں بالکل تنہا رہ جائے گی۔ اس ماں کے رویئے میں کوئی لچک نہ تھی وہ اپنے داماد تکنیکی تفصیلات
|
2022-06-22 | 00:11:15 | سنو |
|
کالم شاہ محی الحق فاروقی 7 عوامی ریفر نڈم اور مگس در باغ
کالم شاہ محی الحق فاروقی 7 عوامی ریفر نڈم اور مگس در باغ تکنیکی تفصیلات
|
2022-06-19 | 00:10:51 | سنو |
|
گل مٹکو مٹکو
"سنو کہانی کی جانب سے بچوں کے لیے دلچسپ کہانی " گل مٹکو مٹکو تکنیکی تفصیلات
|
2022-06-17 | 00:05:08 | سنو |
|
اک راستہ ہے زندگی
رفیع مصطفی صاحب ایک خوبصورت ناول نگار ہیں آپ کے دو ناول Tales From Birehra اور اے تحیر عشق لوگوں میں مقبول ہو چکے ہیں اب ان کا یہ تیسرا ناول اک راستہ ہے زندگی حال ہیں میں شایع ہوا ہے یہ کہانی ایک خاندان کی چار پشتوں کہ کہانی ہے جو برطانوی راج کے ہندوستان سے شروع ہوتی ہے اور سانحہ مشرقی پاکستان پر ختم ہوتی ہے ۔ ملاحظہ کیجئے اس ناول کے ابتدائی صفحات سے ایک انتخاب تکنیکی تفصیلات
|
2022-06-16 | 00:19:16 | سنو |
|
سچے واقعات-دروازے کی گھنٹی بجی06: وہ پھر لوٹ کر آگیا جس کی میں کی میں نے فیس بھری تھی
ذکر کتاب اردو پاڈ کاسٹ کے سلسلے " دروازے کی گھنٹی بجی " میں پیش خدمت ہے ایک نیا واقعہ "وہ پھر لوٹ کر آگیا جس کی میں کی میں نے فیس بھری تھی۔" اس سلسلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے تمام قصے سچے واقعات پر مبنی ہوتے ہیں البتہ کرداروں کے نام تبدیل کر دیئے جاتے ہیں ۔ میں باہر نکلا تو ایک نوعمر لڑکا کھڑا تھا مجھے دیکھ کر پوچھنے لگا کہ سر آپ نے مجھے پہچانا میں اسے نہیں پہچان پا رہا تھا کیونکہ وہ عمر کے جس دور میں تھا اس میں لڑکوں کے چہرے کی شگفتگی شیو کی وجہ سے کم ہوجاتی ہے اور آواز بھی خاصی بھاری ہوجاتی ہے۔ میرے پوچھنے پر اس نے مجھے یاد دلایا کہ اس سے میری پہلی ملاقات کب ہوئی تھی اور اب وہ مجھے کیا چیز دینے آیا تھا۔ آئیے سنتے ہیں۔ تکنیکی تفصیلات
|
2022-06-15 | 00:06:56 | سنو |
|
کالم شاہ محی الحق فاروقی 6 محترم رکن آئیے مل کر کریں آہ وزاریاں
کالم شاہ محی الحق فاروقی 6 محترم رکن آئیے مل کر کریں آہ وزاریاں تکنیکی تفصیلات
|
2022-06-12 | 00:07:05 | سنو |
SMH Farooqui Academy سے مزید
اس تخلیق کار کی طرف سے کوئی اور شائع شدہ پوڈکاسٹ فی الحال دستیاب نہیں ہے۔
ملتے جلتے پوڈکاسٹ
پوڈ کاسٹ ڈیٹا اور آرٹ ورک ان کے تخلیق کاروں اور پبلشرز سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ سائٹ صرف ڈائرکٹری ڈیٹا اور سورس لنکس فراہم کرتی ہے۔