پوڈ کاسٹ کی تفصیلات
ZikreKitab Urdu Podcast ذکر کتاب اردوپاڈکاسٹ
SMH Farooqui Academy
تفصیل
" ذکر کتاب"شاہ محی الحق فاروقی اکیڈمی کے قائم کیئے ہوئے چینل ہیں جسے آپ یو ٹیوب کے ساتھ ساتھ اسپاٹی فائی پوڈ کاسٹ اور گوگل پوڈ کاسٹ پر بھی سن سکتے ہیں ان چینلوں کا مقصد اردو زبان اور اردو علم و ادب کو فروغ دینا ہے ان چینلوں پر آنے والی پوسٹوں کے بارے میں معلومات آپ کو ، فیس بک ٹویٹر اور انسٹاگرام پر مل سکتی ہیں جہاں آپ اسے ZikreKitab کے نام سے تلاش کر کے فالو، سبسکرائب یا شیئر کر سکتے ہیں جس سے آپ اردو علم و ادب کے فروغ کے لیئے اکیڈمی کے معاونین میں شامل ہو جائیں گے اور ہم آپ کے ساتھ مل کر کام کرسکیں گے #zikrekitab #urdupodcast #urduadab #urduongooglepodcast #urduonspotify
تفصیلات
تازہ ترین پوڈ کاسٹ اقساط
200 اقساط دستیاب ہیں۔ (آر ایس ایس کل 230; تازہ ترین دکھا رہا ہے۔ 200) · 20 کا صفحہ 19
| قسط اور مواد | تاریخ | دورانیہ | سنو |
|---|---|---|---|
|
کفارہ
رفیق حسین صاحب ایک ایسے افسانہ نگار ہیں جن کے افسانوں کا موضوع جانور اور جانوروں کی نفسیات ہے آپ ۱۹۱۳ میں پیدا ہوئے پیشے کے اعتبار سے ایک انجنیئر تھے آپ کا انگریزی ادب کا مطالعہ بہت وسیح تھا جانوروں سے آپ کا گہرا تعلق شکاریات کے حوالے سے نہیں بلکہ اپنے مشاہدات کے حوالے سے تھا ۔ انسان کا جنگل سے اور جانوروں سے جو ہزاروں سال پرانا رشتہ اور تعلق ہے وہ آپ کا سب سے پسندیدہ موضوع ہے ، ذکر کتاب اردو پاڈ کاسٹ پر آپ ان کا ایک افسانہ تو سن چکے ہیں گوری ہوگوری ۔آج ان کا دوسرا افسانہ پیش خدمت ہے "کفارہ" یہ افسانہ ان کا پہلا افسانہ بھی کہلاتا ہے جسے شاہد احمد دہلوی صاحب نے اپنے رسالہ ساقی میں فروری ۱۹۳۹ میں شایع کی اور شایع ہوتے ہیں اس افسانے کی ہر طرف دھوم مچ گئی ۔ اس افسانے میں ایسی کیا خاص بات تھی آیئے سنتے ہیں تکنیکی تفصیلات
|
2022-07-21 | 00:47:20 | سنو |
|
سچے واقعات-دروازے کی گھنٹی بجی 11:ڈاکڑ صاحب نے کہا آپ تو میری ماں کی جگہ ہیں
"دروازے کی گھنٹی بجی" اس سلسلے کا آج دسواں اور ہمیشہ کی طرح بالکل سچا واقعہ پیش خدمت ہے جس کا عنوان ہے "ڈاکڑ صاحب نے کہا کہ آپ تو میری ماں کی جگہ ہیں" اس قصے کی خاص بات یہ ہے کہ اس قصے کہ اندر ایک اور بالکل سچے قصے کا ذکر ہے جس کا تعلق ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کی ذات سے ہے جب وہ ستر کی دہائی میں سول اسپتال میں ملازمت کیا کرتے تھے ایک مریض کے انتقال پر انہی کتنا صدمہ ہوا اور مرحوم مریض کی والدہ کو انہوں نے کیا حیرتناک پیش کش کی تھی ۔ اس ضمنی قصے میں سنیئے گا اس میں میں نے کرداروں کے نام نہیں بدلے ہیں کیونکہ وہ سب میرے قریبی عزیز تھے اور سب اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں میں آج کی قسط میں ایک ایسی 80 سالہ بزرگ خاتون کا قصہ بیان کروں گا جنہیں اپنے شوہر کے آپریشن کے سلسلے میں صرف بیہوشی کے ڈاکٹر کی فیس چاہیئے تھی ۔ انہوں نے دوا وغیرہ کے ضمن میں مزید کوئی رقم لینے سے اس لیئے منع کردیاک کہ باقی سب انتظام تکنیکی تفصیلات
|
2022-07-20 | 00:10:34 | سنو |
|
اردو ادب کا ایدھی-سید معراج جامی
" نامعلوم افراد " ممتاز مزاح نگار انور احمد علوی صاحب کے 18 خاکوں کا مجموعہ ہے ۔ خاکوں کے اس مجموعے کی خاص بات شگفتہ طرز تحریر اور اس میں مزاح کا رنگ ہے ۔ علوی صاحب نے ان شخصیات کا خاکہ دیکھا ہے جن کو انہوں نے قریب سے دیکھا ہے اس میں ان کے اہل خانہ بھی شامل ہیں اور معروف علمی اور ادبی شخصیات بھی ۔ ان ہی میں سے ایک خوبصورت خاکہ سید معراج جامی صاحب کا بھی ہے جنہیں علوی صاحب نے اردو ادب کا ایدھی قرار دیا ہے آئیے سنتے ہیں " اردو ادب کا ایدھی " تکنیکی تفصیلات
|
2022-07-15 | 00:23:29 | سنو |
|
سچے واقعات-دروازے کی گھنٹی بجی10:میرے دوست کے بھائی کو بچا لیں
" دروازے کی گھنٹی بجی " میں پیش خدمت ہے ایک نیا سچا واقعہ "میرے دوست کے بھائی کو بچا لیں۔۔۔" اس بات دروازے کی گھنٹی ایک نوجوان نے بجائی تھی جو میرے گھر کے باہر اپنی 70CC پر کھڑا میرا انتظار کر رہا تھا اس نے بتایا کہ اس کے دوست کے بھائی کو جان بچانے کی لیئے ڈاکٹروں نے چھہ مہینہ مسلسل بہت مہنگی دواؤں کے ایک کورس استعمال کرنے کے لیئے کہا ہے ۔اس کورس کی صرف ایک ماہ کی دوا کی سخت ضرورت ہے کیونکہ جس نیک دل سیٹھ نے پہلے چار مہینے کی دوا لے کر دی تھی وہ عمرے پر گیا ہوا ہے اور چھٹے مہینے کی دوا بھی وہ واپسی پر لے کر دے دے گا صرف پانچویں مہینہ کی دوا کا مسئلہ ہے ۔ میں معاملے کی تصدیق کے لیئے گھر سے 34 کلو میٹر دورجناح اسپتال ایک میڈیکل اسٹور پر گیا پھر کہانی میں جو موڑ آئے اسے آج کے اس دلچسپ سچے قصے میں سنتے ہیں تکنیکی تفصیلات
|
2022-07-14 | 00:09:53 | سنو |
|
بیدار دل لوگ
بیدار دل لوگ شاہ محی الحق فاروقی مرحوم کے خاکوں کا مجموعہ ہے اس مجموعہ میں دس مختلف افراد کے خاکے ہیں جن کو شاہ محی الحق فاروقی مرحوم نے بہت قریب سے دیکھا اور جن کی خوبیوں کو انہوں نے اپنے قلم سے اجاگر کیا اکثر خاکے تو فاروقی صاحب کے عزیزوں اور احباب کے ہیں اور کچھ ان بڑی شخصیات کے بھی جن کو فاروقی صاحب نے بہت قریب سے دیکھا ۔ ان خاکوں میں کچھ عام لوگوں کے خاکے بھی ہیں جن کا اندر کا انسان کافی بڑے لوگوں سے بہت بڑا تھا - اکبر علی صاحب بھی ان میں سے ایک تھے ۔ ایک سرکاری دفتر میں درجہ چہارم کے سرکاری ملازم جن کا عہدہ تو چپراسیوں کے برابر تھا مگر وہ چونکہ معمولی پڑھے لکھے بھی تھے اس لیئے دفتری کا کام کرتے تھے اور ریکارڈ سارٹر کہلاتے تھے ۳۵ سال کی عمر میں ان کا تپ دق سے انتقال ہوگیا مگر وہ اپنے کردار کی بلندی کےایسے انمٹ نقوش چھوڑ گئے جو بڑے بڑے لوگوں کو نصیب نہیں ہ ۔ ان میں ایسی کیا خاص بات تھی تکنیکی تفصیلات
|
2022-07-07 | 00:24:25 | سنو |
|
سچے واقعات-دروازے کی گھنٹی بجی09:بچہ پیٹ میں مر چکا ہے-- اب ماں کو بچا لیں
ذکر کتاب اردو پاڈ کاسٹ کے سلسلے " دروازے کی گھنٹی بجی " میں پیش خدمت ہے ایک نیا واقعہ "پیٹ میں بچہ مرچکا ہے—اب ماں کو بچالیں" اس سلسلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے تمام قصے سچے واقعات پر مبنی ہوتے ہیں البتہ کرداروں کے نام تبدیل کر دیئے جاتے ہیں-جب دروازے کی گھنٹی بجی تو اْس وقت دن کے گیارہ بج رہے تھے-دروازے کے باہر ایک عورت کھڑے تھی جو تقریبا ۴۰ برس کی تھی-اس نے بتایا کہ اس کی بہن کا کیس بگڑ چکا ہے اس کے پیٹ میں بچہ مر چکا ہے ڈاکٹر نے فوری آپریشن سے مردہ بچہ نکالنے کے لیئے کہا ہے اس نے بتایا کی اگر یہ آپریشن فوری نہ ہوا تو جسم کے اندر زہر پھیل جائے گا اور میری بہن مر جائے گی آگے کیا ہوا آئیے سنتے ہیں تکنیکی تفصیلات
|
2022-07-05 | 00:11:13 | سنو |
|
کالم شاہ محی الحق فاروقی8 بجٹ واہ وا:بجٹ ہائے ہائے
شاہ محی الحق فاروقیکا لم8 بجٹ واہ وا:بجٹ ہائے ہائے تکنیکی تفصیلات
|
2022-07-03 | 00:07:05 | سنو |
|
گوری ہو گوری
رات گئے باڑھ کیا آئی پورا گاؤں کا گاؤں ہی پانی میں ڈوب کر بہہ گیا سب گاؤں والے چونکہ بروقت وہاں سے نکل گئے تھے اس لیئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ہاں اس رات دو ماؤں کا دکھ سانجھا تھا ایک ماں کا نام تھا بسنتی اور دوسری اس کی پالتو گائے تھی جس کا نام تھا گوری ۔ ایک طرف تو پورا گاؤں جان بچنے پر بہت خوش تھا مگر دوسری طرف نہ تو بسنتی کی بیٹی رمکلیا کی کوئی خبر مل رہی تھی نہ گوری کے بچھڑے کی ۔ بسنتی اپنی پالتو گوری کے گلے میں باہیں ڈال کر بین کرتی رہی اپنی رمکلیا کے لیئے اور گوری بھی بے قراری سے ساری رات ہم ما آن تم ماں آں کی آوازیں نکال کر اپنے بچھڑے کو یار کرتی رہی اور بسنتی کو حوصلہ دلاتی رہی ۔ صبح سورج نکلنے پر گاؤں کے کچھ لوگ تلاش کرنے نکلے تو نہ رمکلیا ملی نا بچھڑا پھر سب نے اچانک دیکھا کہ گوری اس سیلاب کے پانی سے رمکلیا کو اپنی پیٹھ پر چھپکلی کی طرح چپکائے ہوئے بحفاظت لا رہی۔ تھی تو دوسری تکنیکی تفصیلات
|
2022-07-02 | 00:22:33 | سنو |
|
ہائے اللہ سانپ
"سنو کہانی کی جانب سے سعید لخت کی دلچسپ کہانی"ہائے اللہ سانپ تکنیکی تفصیلات
|
2022-07-01 | 00:12:00 | سنو |
|
سچے واقعات-دروازے کی گھنٹی بجی08:خالہ مجھے اغوا کرنے آئیں ہیں
ذکر کتاب اردو پاڈ کاسٹ کے سلسلے " دروازے کی گھنٹی بجی " میں پیش خدمت ہے ایک نیا واقعہ "خالہ مجھے اغوا کرنے آئیں ہیں۔۔" اس سلسلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے تمام قصے سچے واقعات پر مبنی ہوتے ہیں البتہ کرداروں کے نام تبدیل کر دیئے جاتے ہیں-میں اُس کے فون کی اُس گھنٹی کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا جو آدھی رات کو نورین نے بجائی تھی۔مجھے اُس فون کال میں صرف نورین کے چیخنے کی آواز آرہی تھی-نورین نے رات کے اس پہر مجھے کیوں فون کیا تھا اور وہ کیوں اتنا گھبرائی ہوئی تھی آئیے سنتے ہیں تکنیکی تفصیلات
|
2022-06-29 | 00:15:19 | سنو |
SMH Farooqui Academy سے مزید
اس تخلیق کار کی طرف سے کوئی اور شائع شدہ پوڈکاسٹ فی الحال دستیاب نہیں ہے۔
ملتے جلتے پوڈکاسٹ
پوڈ کاسٹ ڈیٹا اور آرٹ ورک ان کے تخلیق کاروں اور پبلشرز سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ سائٹ صرف ڈائرکٹری ڈیٹا اور سورس لنکس فراہم کرتی ہے۔