پوڈ کاسٹ کی تفصیلات

ZikreKitab Urdu Podcast ذکر کتاب اردوپاڈکاسٹ

SMH Farooqui Academy

تفصیل

" ذکر کتاب"شاہ محی الحق فاروقی اکیڈمی کے قائم کیئے ہوئے چینل ہیں جسے آپ یو ٹیوب کے ساتھ ساتھ اسپاٹی فائی پوڈ کاسٹ اور گوگل پوڈ کاسٹ پر بھی سن سکتے ہیں ان چینلوں کا مقصد اردو زبان اور اردو علم و ادب کو فروغ دینا ہے ان چینلوں پر آنے والی پوسٹوں کے بارے میں معلومات آپ کو ، فیس بک ٹویٹر اور انسٹاگرام پر مل سکتی ہیں جہاں آپ اسے ZikreKitab کے نام سے تلاش کر کے فالو، سبسکرائب یا شیئر کر سکتے ہیں جس سے آپ اردو علم و ادب کے فروغ کے لیئے اکیڈمی کے معاونین میں شامل ہو جائیں گے اور ہم آپ کے ساتھ مل کر کام کرسکیں گے #zikrekitab #urdupodcast #urduadab #urduongooglepodcast #urduonspotify

تفصیلات

تازہ ترین پوڈ کاسٹ اقساط

200 اقساط دستیاب ہیں۔ (آر ایس ایس کل 230; تازہ ترین دکھا رہا ہے۔ 200) · 20 کا صفحہ 12

قسط اور موادتاریخدورانیہسنو
کلیلہ اور دمنہ

عربی کی مشہور داستان " کلیلہ اور دمنہ " جو سنسکرت میں تحریر داستان کے فارسی ترجمے کا ترجمہ تھی کہانیاں اور لوک داستانیں جغرافیائی سرحدوں تک محدود نہیں رہتی ہیں بلکہ بعض اوقات تو لوک داستان دوسری زبان کے پیرہن میں کہیں زیادہ دلکش اور مقبول ہو جاتی ہیں جیسے پرندوں اور جانوروں کی سنائی ہوئی حکایتوں پر مشتمل عربی زبان کا شاہکار کلیلہ اور دمنہ جو عربی سے دنیا کی چالیس زبانوں میں ہوا تھا دراصل سنسکرت زبان میں تحریر اور فارسی میں ترجمہ ہوا تھا ان سنسکرت کی داستان اور فارسی کا ترجمہ دونوں ہی وقت کی گرد میں غائب ہو چکے ہیں مگر فارسی سے عربی ترجمہ عالمی شاہکار بن گیا ہے یہ بہت دلچسپ داستان ایک ہندو راجہ کے بارے میں ہے جسے ایک مدفون خزانہ ملا جس کے ساتھ تحریر ایک وصیت نامہ بھی جو بہت عرصہ قبل ہوشنگ نام کے ایک بادشاہ نے خود اس ہندو راجہ کے۔ نام لکھا تھا کہ بتایا تھا کہ یہ خزانہ تمہارے لیئے ہے اس وصیت

تکنیکی تفصیلات
GUID
2b1ee08a81a2ab6be46d93f84c682f310fcb7df8285b6d7c9cddfb77932aa7fe
2022-11-13 00:14:44 سنو
بارے کچھ بیاں بلوچی افسانہ نگاری کا

شبیر حسین بلوچ صاحب لیاری کے ایک معروف ادیب اور صحافی ہیں بلوچی زبان اور ادب سے آپ کو خاص دلچسپی ہے لیکن بلوچی زبان اور ادب پر آپ کے مضامین اردو زبان میں۔ شائع ہوتے ہیں اس طرح اپنے اردو مضامین سے شبیر حسین بلوچ صاحب۔ نے اردو دان طبقے کو بلوچی زبان اور اور ادب سے متعارف کروانے کی خدمت انجام دی آپ گذشتہ تین دہائیوں سے شعبہ تدریس سے وابستہ ہیں ، شبیر صاحب نے نوجوان طلبہ و طالبات کی رہنمائی کے لیئے بہت سے تحقیقاتی و تنقیدی مضامین لکھے ، جو لیاری سے شایع ہونے والے مختلف جرائد و اخبارات میں شامل اشاعت ہوئے ، دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق آپ کے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی کئی مضامین بھی شائع ہوئے، آپ اپنے طلبہ و طالبات کے پی ایچ ڈی اور ایم فل کے لئے بھی انکی مدد و رہنمائی کرتے ہیں ، اس کے علاوہ آپ نے لیاری اور بیرون لیاری مختلف پلیٹ فارمز پر لیاری کے مثبت چہرے کو نمایاں کرنے کے لئے مب

تکنیکی تفصیلات
GUID
3aa4b4fc383cf0fa04c0293d2fa9da95e29cc7fe88d5a1eaab82fc89149b26d5
2022-11-12 00:12:50 سنو
آوّ گھرگھر کھلیں

"سنو کہانی کی جانب سے ڈاکڑ ذاکر حسین کی دلچسپ کہانی"آو گھر گھر کھیلیں

تکنیکی تفصیلات
GUID
b7bbe5433ce9510de909a2dcea39b67cab60550abfefe18127bf395f12db365b
2022-11-11 00:08:31 سنو
سپاہی کا بیٹا

"کہانیاں اور لوک داستانیں ۔ نگر نگر سے دنیا بھر سے" اس سلسلے میں آج پیش خدمت ہے کرغستان کہ ایک کہانی " سپاہی کا بیٹا " جسے تحریر کیا ہے چنگیز آتما توف صاحب نے اور جس کا اردو میں ترجمہ کیا ہے جناب محمود احمد قاضی صاحب نے یہ کہانی اکادمی ادبیات پاکستان کی کتاب" ای سی او کے رکن ممالک کی منتخب کہانیاں میں شامل ہے جسے مرتب کیا ہے جناب اختر رضا سلیمی صاحب نے اور دو سو سے زاید صفحات پر مشتمل اس کتاب کی قیمت ہے 220 روپے

تکنیکی تفصیلات
GUID
aaf0859904bdc512d8c9d59aaaeda346cb8ab2f67c87be48207cd6e5325e9cef
2022-11-11 00:27:12 سنو
حج اکبر تحریر منشی پریم چند

ان کا اصل نام تھا دھنپت رائے جولائی 1880 میں وہ پیدا ہوئے تھے ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ایک مسلمان مولوی صاحب سے حاصل کی جنہوں نے انہیں اردو اور فارسی زبان کی سیکھنے میں مدد کی جس کے بعد انہوں نے انگریزی تعلیم بھی حاصل کی پیشے کے اعتبار سے وہ ایک معلم تھے مگر ان کا شوق ادب تھا اس لیئے انہوں نے نواب رائے ک گے قلمی نام سے لکھنا شروع کیا بعدمیں انہوں نے منشی پریم چند کے نام سے اردو ہندی ڈرامے ناول اور افسانے لکھے اور بہت شہرت پائی ۔ بے شمار کتابیں اور سیکڑوں افسانے تحریر کیئے بلکہ افسانوں کو تو وہ اسلوب دیا جس سے انہیں بہت بطور اردو اور ہند مصنف کے بہت شہرت ہن ان کے افسانے پڑھیں تو بہت خوبصورت اردو پڑھنے کو ملتی ہے ۔ان کے افسانوں میں سے پیش خدمت ہے ان کا مشہور افسانہ حج آکبر امید ہے آپ کو پسند آئے گ

تکنیکی تفصیلات
GUID
b6886ea9665332096ea90a9ca0501d572ac23a9fb360bfe866609716156baaa7
2022-11-09 00:33:58 سنو
کلوا

رفیق حسین صاحب ایک ایسے افسانہ نگار ہیں جن کے افسانوں کا موضوع جانور اور جانوروں کی نفسیات ہے آپ ۱۹۱۳ میں پیدا ہوئے پیشے کے اعتبار سے ایک انجنیئر تھے آپ کا انگریزی ادب کا مطالعہ بہت وسیح تھا جانوروں سے آپ کا گہرا تعلق شکاریات کے حوالے سے نہیں بلکہ اپنے مشاہدات کے حوالے سے تھا ۔ انسان کا جنگل سے اور جانوروں سے جو ہزاروں سال پرانا رشتہ اور تعلق ہے وہ آپ کا سب سے پسندیدہ موضوع ہے ، ذکر کتاب اردو پاڈ کاسٹ پر آپ ان کے دو افسانے تو سن چکے ہیں پہلا ہے گوری ہوگوری دوسرا ہے کفارہ آج ان کا تیسرا افسانہ پیش خدمت ہے "کلوا"-آئیے سنتے ہیں-

تکنیکی تفصیلات
GUID
16134de8f680c035bf14ea946cfaf131428bf80759a787a135514afa0d8361e0
2022-11-07 00:37:00 سنو
مضامین فرحت - آزاد نگارستان اور دادا جان

مرزا فرحت اللہ بیگ صاحب اپنے عہد کے بہت اچھے لکھنے والوں میں سے تھے ۔ یوں تو ان کی وجہ شہرت ان کا خاکہ "ڈپٹی نذیر احمد کی کہانی کچھ میری کچھ ان کی زبانی " بنا مگر وہ بہت عمدہ مزاح نگار تھے ان کے مزاح میں پھکڑ پن نہیں بلکہ بہت شائستگی اور دہلی والوں کا رکھ رکھاو تھا آزاد نگارستان اور دادا جان میں انہوں نے نقشہ کھینچا ہے آزادی ملنے کے بعد کے حالات کا ، آزاد ملک کی پارلیمنٹ اور اراکین پارلیمنٹ کا -اس مضمون میں شوکت تھانوی کی سودیشی ریل کا سا ماحول نظر آَے گا مرزا فرحت اللہ بیگ آزادی ملنے سے چند ماہ قبل انتقال کر گئے اس لیئے اپنی آنکھوں سے اپنا نگارستان تو نہ دیکھ سکےالبتہ اردو ادب کو وہ آزاد نگارستان اور دادا جان کا تحفہ ضرور دے گَئے

تکنیکی تفصیلات
GUID
0eb8afbd568e116f51ded361349247a36b2f0987f8324ec59283b5af425d4c8f
2022-11-06 00:29:22 سنو
ہدایہ اور عصری تطبیقات

مفتی عبیدالرحمن رؤفی (استاذ جامعہ بنوریہ عالمیہ و جامعتہ الشیخ یحییٰ المدنی کی کتاب ہدایہ اور عصری تطبیقات پر مولانا صادق قلاتی (استاذ جامعہ دار الخیر حب چوکی بلوچستان) )

تکنیکی تفصیلات
GUID
f002f7b96dd5c0aa84132a012ac96dda7e746cdf646e28396dc6f9bad6928b0c
2022-11-06 00:02:45 سنو
اچھی چڑیا

"سنو کہانی کی جانب سے بچوں کے لیے دلچسپ کہانی"اچھی چڑیا"

تکنیکی تفصیلات
GUID
686519ba27412eb2ffe2906ac50e4fbb3323696645b6d23d375072c9658a3bfb
2022-11-04 00:06:32 سنو
اجی،لشتم پشتم واہ واہ

بچوں میں اردو مطالعہ کا شوق پیدا کرنے میں"سعید احمد خان"کا بہت اہم کردار ہےجو کہ "سعید لخت"کے نام سے جانے جاتے تھے-آپ نےاپنا پہلا رسالہ "جانباز" اس وقت نکالا جب آپ چوتھی جماعت میں پڑھتے تھےآپ نے وہ رسالہ خود اپنے ہاتھ سے لکھ کر نکالا تھا اور اپنے دوستوں میں تقسیم کیا-1945 میں آپ بقاعدہ ماہنامہ تعلیم و تربیت کے مدیرمقرر ہوئے اور اینی ساری عمر وہاں گزار دی- فیروز سنز میں چھپنے والے ناولز کی بھی ایڈیٹنگ آپ ہی کیا کرتے تھے پیش خدمت ہے ان کی ایک مقبول کہانی اجی،لشتم پشتم واہ واہ-

تکنیکی تفصیلات
GUID
5bc67ba500a469ddd2467591bba8727674096be24b828d99251a5e6db2f6d196
2022-11-02 00:11:49 سنو

SMH Farooqui Academy سے مزید

اس تخلیق کار کی طرف سے کوئی اور شائع شدہ پوڈکاسٹ فی الحال دستیاب نہیں ہے۔

پوڈ کاسٹ ڈیٹا اور آرٹ ورک ان کے تخلیق کاروں اور پبلشرز سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ سائٹ صرف ڈائرکٹری ڈیٹا اور سورس لنکس فراہم کرتی ہے۔