پوڈ کاسٹ کی تفصیلات
ZikreKitab Urdu Podcast ذکر کتاب اردوپاڈکاسٹ
SMH Farooqui Academy
تفصیل
" ذکر کتاب"شاہ محی الحق فاروقی اکیڈمی کے قائم کیئے ہوئے چینل ہیں جسے آپ یو ٹیوب کے ساتھ ساتھ اسپاٹی فائی پوڈ کاسٹ اور گوگل پوڈ کاسٹ پر بھی سن سکتے ہیں ان چینلوں کا مقصد اردو زبان اور اردو علم و ادب کو فروغ دینا ہے ان چینلوں پر آنے والی پوسٹوں کے بارے میں معلومات آپ کو ، فیس بک ٹویٹر اور انسٹاگرام پر مل سکتی ہیں جہاں آپ اسے ZikreKitab کے نام سے تلاش کر کے فالو، سبسکرائب یا شیئر کر سکتے ہیں جس سے آپ اردو علم و ادب کے فروغ کے لیئے اکیڈمی کے معاونین میں شامل ہو جائیں گے اور ہم آپ کے ساتھ مل کر کام کرسکیں گے #zikrekitab #urdupodcast #urduadab #urduongooglepodcast #urduonspotify
تفصیلات
تازہ ترین پوڈ کاسٹ اقساط
200 اقساط دستیاب ہیں۔ (آر ایس ایس کل 230; تازہ ترین دکھا رہا ہے۔ 200) · 20 کا صفحہ 4
| قسط اور مواد | تاریخ | دورانیہ | سنو |
|---|---|---|---|
|
کتاب اور صاحبِ کتاب ـ خواجہ رضی حیدر
خواجہ رضی حیدر صاحب ایک ممتاز ادیب صحافی اور محقق ہیں جن کی شناخت ان کی قاید اعظم شناسی ہے ۔ آپ تقریبا 27 سال تک قاید اعظم اکیڈمی سے وابستہ رہے جہاں انہوں نے ریسرچ اسکالر سے لے کر ادارے کی سربراہی تک مختلف مختلف ذمہ داریاں سنبھالیں۔ آپ کا تعلق ایک بزرگ محدث سورتی کے خانوادے سے ہے جن پر کئی برسوں کی تحقیق کے بعد آپ نے " تذکرہ محدث سورتی " کے نام سے کتاب لکھی اور آپ کے والد نے تحریک پاکستان سے قبل بھی قیام پاکستان کے لیئے جدوجہد کی اور پاکستان بننے کے بعد بھی وہ مسلم لیگ کے فعال کارکن کے طور پر کام کرتے رہے رضی حیدر صاحب ممتاز صحافی اور ادیب بھی ہیں روزنانہ حریت سے وہ تقریبا سال وابستہ رہے جس کے بعد انہوں نے قاید اعظم اکیڈمی میں خدمات انجام دیں ۔ آپ کے مختلف موضوعات پر کئی سیکڑوں مضامین اور کئی کتابیں شائع ہو چکی ہیں جس میں زیادہ تر قاید اعظم کے بارے میں۔ ان کی تحریریں ہے ٹیلی ویژن پر بھی آپ تکنیکی تفصیلات
|
2023-05-27 | 00:44:28 | سنو |
|
م ص ایمن سے گفتگو
محمد صالح ایمن صاحب ایک معروف ادیب ہیں اور م ص ایمن کے قلمی نام سے اب تک نو ناول لکھ چکے ۔ انہوں نے اپنی اپنی زندگی کی دلچسپ کہانی سنائی " ذکر کتاب " کو اس انٹرویو میں ۔ چوالیس منٹ کے اس انٹرویو میں م ص ایمن صاحب نے اپنے بچپن کے کئی قصے بہت مزے لے لے کر سنائے اور بتایا کہ انہیں کہانیاں اور کتابیں پڑھنے کا شوق تیسری جماعت سے ہی ہوگیا تھا جب وہ کلاس میں چھپ چھپ کر وہ کتابیں پڑھا کرتے تھے جو ان کا ایک دوست لائبریری سے کرائے پر لے کراتا تھا ناولوں نگار نے بتایا کہ کتابیں پڑھنے کے اس شوق میں ان کا وہ دوست تیسری کلاس میں فیل ہو گیا تھا اپنی زندگی کے کئی گوشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے م ص ایمن صاحب نے بتایا کہ انہوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز ٹیلرنگ سے شروع کا کئی فنون میں۔ مہارت حاصل کی پھر انہوں نے شہرت حاصل کی بطور ایک ا چھے بڑھئی کی ہو گئی جس ہنر میں انہوں نے کمال فن حاصل کیا کئی ایوارڈ حاصل کیئے تکنیکی تفصیلات
|
2023-05-26 | 00:44:04 | سنو |
|
دکن کی غیر مطبوعہ تاریخ
ہاں میں انکاری ہوں ،ظفر شروانی – پلےلسٹ لنک https://youtube.com/playlist?list=PLW8_69-eTJUvibBy6Xi5sQQOI-glzKN1j دکن کی غیر مطبوعہ تاریخ 30 منٹ کا لنک https://youtu.be/T7jvOoL9Oy 4 بالعموم کتابوں کے تعارف اور پزیرای کی تقریب کتابوں کی اشاعت کے بعد ہوتی ہے مگر شاہ محی الحق فاروقی اکیڈمی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہائی کورٹ کے سابق جج جناب ظفر شروانی صاحب کی آپ بیتی " ہاں میں انکاری ہوں" کے بعد ایک دوسری کتاب پر علمی حلقوں کی توجہ اشاعت سے پہلے ہی مبذول کروائی اور وہ تھی "دکن کی غیر مطبوعہ تاریخ "جو تحریر کی تھی آج سے سو سال قبل جناب قاضی محمد بدرالدین صاحب نے اور چار پانچ سال کی محنت کے بعد ان کے پوتے جناب قاضی مظہر الدین طارق صاحب نے۔ " ہاں میں انکاری ہوں " اس لحاظ سے منفرد تھی کہ اس کتاب ٹرانسکرپٹ ظفر شروانی صاحب نے ان انٹرویوز کی مدد سے تیار کیا جو انہوں نے شاہ محی الحق فاروقی اکیڈمی میں ریک تکنیکی تفصیلات
|
2023-05-23 | 00:11:07 | سنو |
|
فیلڈ مارشل محمد ایوب خان بنگلہ دیش کے معمارحقیقی
بنگلہ دیش کے معمار بنگلہ دیش آج دنیا میں ایک مضبوط مسلم معاشی طاقت اور ملک بن کر ابھرا ہے اکثر لوگ بنگلہ دیش کی آزادی کا سہرا مکتی باہنی اور ہندوستان کے سر باندھتے ہیں جب کے حقیقت اس کے برعکس ہے ایک ایسے وقت میں جب بنگلہ دیش کا پورا انفرا اسٹریکچر سڑکیں پل عمارتیں زراعت صنعتی اور تجارتی مراکز 70 کے سمندری طوفان اور 71 کی خانہ جنگئ کے باعث باکل تباہ ہو چکے تھے، بنگلہ دیش نے انفرا اسٹریکچر کیبحالی کے بہانے بھی ہندوستان کی فوج کو بنگہ دیش میں رکنے کی اجازت نہیں دی اور آزادی ملنے کے 90 دن سے کم مدت میں یعنی 12 مارچ کو 1972 کو آخری ہندوستانی سپاہی کو واپس ہندوستان بھیج دیا پھر اپنے زور بازو سے بنگلہ دیش کو اپنے پیروں پر کھڑا کر دیا ۔ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ بنگالی پاکستان سے الگ نہیں ہونا چاہتے تھے مگر فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے ان میں شعور پیدا کیا کہ ان کو اپنا الگ ملک بنا لینا چاہیے - اس تکنیکی تفصیلات
|
2023-05-20 | 00:12:46 | سنو |
|
وزنی شعراکی مہمل اور بے وزن شاعری
"وزنی شعرا کی مہمل اور بے وزن شاعری" پچیس منٹ کی اس ویڈیو میں شاعری کے ارتقا کا ہلکےپھلکے اور لطیف انداز میں جائزہ لیا گیا ہے ۔ اس ویڈیو میں احوال دیاہے کہ شاعری کیسے ندرت خیال سے ہوتی ہوئی اس حال کو پہنچی کہ روٹی روزی کی تلاش میں شاعروں کا کام جگاڑی مستریوں والا ہوگیا پھر انہیں دھنیں بنا کر دی جانے لگیں کہ کفن تیار ہے سائز کا مردہ لے آئیے یعنی اس دھن پر گیت لکھیئے اور اس کی مثال تبصرہ نگار نے قومی ترانے سے دی جس پر ابصار احمد صاحب عقیل عباس جعفری صاحب اور عابد علی بیگ صا حب نے کتابیں لکھیں کیونکہ اس پر بحث ہوتی رہتی ہے کہ ہماراقومی ترانہ ہے کس زبان میں اکثر لوگوں کہنا ہے کے یہ کہ قومی ترانہ فارسی الفاظ پر مشتمل ہے اور اس میں صرف ایک لفظ" کا ' ہی اردو کا ہے عابدعلی بیگ نے اپنی کتاب میں قومی ترانے کےفارسی زبان میں ہونے کی بھرپور تردید کی اور کہا کہ یہ فارسی زبان کا ترانہ کیسے ہو سکتا ہے 40 تکنیکی تفصیلات
|
2023-05-16 | 00:25:10 | سنو |
|
وزنی شعراکی مہمل اور بے وزن شاعری
وزنی شعراکی مہمل اور بے وزن شاعری تکنیکی تفصیلات
|
2023-05-09 | 00:25:10 | سنو |
|
کتابوں کی اشاعت کے مسائل
محترم سید معراج جامی صاحب کی ذات کسی تعارف کی محتاج نہیں-آپ ایک اچھے شاعر اچھے ادیب ہیں کتابوں سے بہت محبت کرتے ہیں ان کے نجی لائبریری میں کتابوں کا بڑا ذخیرہ ہے جس میں کئی نایاب کتابیں بھی موجود ہیں جامی صاحب حلقہ احباب ذوق گلشن معمار کی ہفتہ وار نشست میں مشہور شاعر قمر جمیل صاحب کو خراج تحسین پیش کرنے شاہ محی الحق فاروقی اکیڈمی کی لائبریری میں تشریف لئے اس موقع پر انہوں نے ذکر کتاب سے کتابوں کی اشاعت کے مسایل پر مختصر گفتگو کی جامی صاحب چونکہ ادیب اور شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ کتابوں کی اشاعت سے بھی وابستہ ہیں اس لیئے انہوں نے مصنفین کی ناشرین کے بارے میں شکایتوں پر تصویر کا دوسرا رخ بھی پیش کیا ۔ یہ گفتگو تشنہ رہ گئی کیونکہ قمر جمیل صاحب پر پروگرام میں شرکت کے لیئے دیگر مہمانان گرامی آنے شروع ہو گئے تھے امید ہے جلد ہی جامی صاحب سے اس موضوع پر ایک اور ایک اور نشست ہوگی تاکہ بقیہ نکات پر بھی تکنیکی تفصیلات
|
2023-05-08 | 00:08:00 | سنو |
|
زندگی سے انتخآب احمر حسن
زندگی سے انتخآب احمر حسن تکنیکی تفصیلات
|
2023-05-05 | 00:03:51 | سنو |
|
پیچ و تاب ِ زندگی
پیچ و تاب زندگی بریگیڈیر ریٹایرڈ صولت رضا صاحب کی تصنیف ہے ۔ صولت رضا صاحب نے پنجاب یونیورسٹی سے صحافت میں ایم اے کرنے کے بعد ایک ایسے وقت میں فوج میں کمیشن لیا کہ جب سقوط ڈھاکہ کے باعث فوج کا مورال بہت نیچا تھا اور نوجوانوں میں بھی فوج میں شمولیت کی کوئی امنگ نہیں تھی 1971 کی شکست کے بعد فوج میں شرکت کرنے والوں میں۔ کرنل اشفاق حسین شامل تھے جو صولت رضا صاحب کی طرح صحافت کی ڈگری رکھتے تھے تیسرے فرد سہیل پرواز تھے ایک نامور ادیب اور صحافی الطاف پرواز کے بیٹے اور خود بھی لکھنے لکھانے کے شوقین اور یہ تینوں فوج کے میڈیا ونگ سے وابستہ رہے اور نامساعد حالات میں۔ بھی فوج کا امیج بڑھاتے رہے ۔ یہاں تک کے اپنے مضامین اور اپنی کتابوں سے نوجوانوں میں ایک بار پھر فوج میں شامل ہونے کا جذبہ بیدار کیا صولت رضا صاحب نے لکھنے لکھانے کا آغاز ایک چھوٹے سے واقعے سے کیا کہ جب ایک۔ چھوٹے سے بچے نے انہیں یونیفارم تکنیکی تفصیلات
|
2023-05-04 | 00:27:59 | سنو |
|
سید قاسم محمود ایسی چنگاری بھی یارب اپنے خاکستر میں تھی
شاہ محی الحق فاروقی اکیڈمی کے نئے سلسلے "یہ ہے کمپیوٹر کی آواز " کا پہلا پروگرام سید قاسم محمود ایسی چنگاری بھی یارب اپنے خاکستر میں تھی- یہ مضمون تحریر کیاہے محترم عقیل عباس جعفری صاحب نے – آپ لوگوں کی رائے کا انتطار رہے گا جس سے ہمیں اس پروگرام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ تکنیکی تفصیلات
|
2023-05-03 | 00:12:43 | سنو |
SMH Farooqui Academy سے مزید
اس تخلیق کار کی طرف سے کوئی اور شائع شدہ پوڈکاسٹ فی الحال دستیاب نہیں ہے۔
ملتے جلتے پوڈکاسٹ
پوڈ کاسٹ ڈیٹا اور آرٹ ورک ان کے تخلیق کاروں اور پبلشرز سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ سائٹ صرف ڈائرکٹری ڈیٹا اور سورس لنکس فراہم کرتی ہے۔