پوڈ کاسٹ کی تفصیلات
ZikreKitab Urdu Podcast ذکر کتاب اردوپاڈکاسٹ
SMH Farooqui Academy
تفصیل
" ذکر کتاب"شاہ محی الحق فاروقی اکیڈمی کے قائم کیئے ہوئے چینل ہیں جسے آپ یو ٹیوب کے ساتھ ساتھ اسپاٹی فائی پوڈ کاسٹ اور گوگل پوڈ کاسٹ پر بھی سن سکتے ہیں ان چینلوں کا مقصد اردو زبان اور اردو علم و ادب کو فروغ دینا ہے ان چینلوں پر آنے والی پوسٹوں کے بارے میں معلومات آپ کو ، فیس بک ٹویٹر اور انسٹاگرام پر مل سکتی ہیں جہاں آپ اسے ZikreKitab کے نام سے تلاش کر کے فالو، سبسکرائب یا شیئر کر سکتے ہیں جس سے آپ اردو علم و ادب کے فروغ کے لیئے اکیڈمی کے معاونین میں شامل ہو جائیں گے اور ہم آپ کے ساتھ مل کر کام کرسکیں گے #zikrekitab #urdupodcast #urduadab #urduongooglepodcast #urduonspotify
تفصیلات
تازہ ترین پوڈ کاسٹ اقساط
200 اقساط دستیاب ہیں۔ (آر ایس ایس کل 230; تازہ ترین دکھا رہا ہے۔ 200) · 20 کا صفحہ 5
| قسط اور مواد | تاریخ | دورانیہ | سنو |
|---|---|---|---|
|
اردو کو نادان دوستوں سے بچائیے
آج کل ایک رجحان بن گیا ہے کہ انگریزی کے ان الفاظ کو ، جو زباں زد عام ہیں ایسے مشکل اور نامانوس فارسی اور عربی اصطلاحات اور الفاظ سے تبدیل کر دیا جاٰے جو عام فہم نہیں ہے - جس کا مطلب سمجھنے کے لیئے کسی دانشور سے مدد لینی پڑے ۔ محمد اظہار الحق صاحب اردو کے ایک معروف ادیب اور کالم نگار ہیں آپ کے کالموں کو ان کے شگفتہ طرز تحریر تصنع سے پاک برجستہ انداز بیان کے باعث پسند کیا جاتا ہے- اظہار صاحب نے اپنے ایک کالم " اردو کو نادان دوستوں سے بچاٰیئے " یہ خیال ظاہر کیا ہے کہ انگریزی کے ان الفاظ کو جن کا مطلب ہر شخص باآسانی سمجھ لیتا ہے زبر دستی مشکل اور نامانوس فارسی اور عربی الفاظ سے بدلنے کی کوشش کرنا اردو کی دوستی نہیں ہے بلکہ اردو سے دشمنی ہے آیئے جو اردو کے نادان دوست کر رہے ہیں۔ آۓ ان کا کالم سنتے ہیں "اردو کو نادان دوستوں سے بچائیے" تکنیکی تفصیلات
|
2023-05-01 | 00:09:27 | سنو |
|
اردو بولی اور اردو زبان کا پس منظر
بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اردو برصغیر پاک و ہند میں مسلمانوں کی زبان ہے جب کے حقیقت یہ ہے کہ اس خطے میں مسلمانوں کا مذھبی ذریعہ تعلیم عربی تھا جس کے فارغ التحصیل مولوی فاضل کہلاتے تھے اور ان کی سرکاری زبان فارسی تھی جس کے فارغ التحصیل منشی فاضل کہلاتے تھے اردو صحافت کی تاریخ کا جائزہ لیں تو معلوم ہوتا ہے کہ خطے میں اردو صحافت کا آغاز بنگال کے ہندو صحافیوں اور مالکان اخبار نے کیا تھا اور اردو کا پہلا اخبار جام جہاں نما صرف چھ شماروں کی اشاعت کے بعد دوبارہ فارسی زبان میں اس لیے منتقل کرنا پڑا کہ اردو پڑھنے والے نہیں تھے ۔ اکثر لوگ زبان کو (جو تحریر کی جاتی ہے اور پڑھ کر سمجھی جاتی ہے) گڈ مڈ کر دیتے بولی سے اور بولی وہ ہوتی ہے جو بولی جاتی ہے اور سن کر سمجھی جاتی ہے ۔اردو زبان اس خطے میں نا تو عرب یا ترک یا اہل فارس اپنےساتھ لائے نہ اس خطے میں سے کسی کی بھی زبان اردوتھی ہاں یہ بہت میٹھی بولی تکنیکی تفصیلات
|
2023-04-30 | 00:13:33 | سنو |
|
مکس پلیٹ - ظفر عالم طلعت
ظفر عالم طلعت کی مکس پلیٹ میں سب ہی کچھ تو ہے ان کے بچپن کا وہ چلبلا پن ، کہ لوگ ان کے والد سے ہوچھتے تھے کہ یہ بچہ نو مہینے ماں کے پیٹ میں کیسے رہ گیا بڑے ہو کر ان کی وہ سنجیدگی اور بردباری کہ بچے انہیں جمیعت کا "کارٹون" کہتے تھے جس دور میں وہ کراچی کے شعلہ بیان مقرر اود کراچی یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹ لیڈر تھے اس دور میں جمیعت کے ناظم کا انتخاب اور اس کی تربیت کا معیار بڑا سخت تھا ایک زیر تربیت ناظم جمیعت کے بارے میں مکس پلیٹ میں لکھا ہے کہ انہوں نے گھر گھر رابطے کی مہم میں اتنا گھگھیا کر جمیعت کا تعارف کروایا کہ کواڑ کی آڑ سے ایک نسوانی ہاتھ باہر نکلا جس میں روٹی اور روٹی پر تھوڑا سا سالن رکھا تھا ۔ یہ کتاب لکھنے کی حوصلہ افزائی جن لوگوں نے کی ان میں سے ایک شخص ایسا بھی ہے جس نے خود زندگی میں کوئی کتاب نہیں لکھی اس کتاب کی تکمیل کا سہرہ ظفر عالم طلعت صاحب نے اپنی بیگم کے سر ڈالا ہے حالانکہ تکنیکی تفصیلات
|
2023-04-28 | 00:24:45 | سنو |
|
تاریخ دکن –قاضی مظہر الدین طارق سے گفتگو
کچھ عرصہ قبل ذکر کتاب کے چینل پر ہم نے ایک تعارفی پروگرام ڈالا تھا جو دکن کی غیر مطبوعہ تاریخ کے بارے میں ایک آنے والی کتاب کے بارے میں تھا آج یہ اس کتاب پر اس کتاب کو شائع کرنے والے قاضی مظھر الدین صاحب پر مکمل پروگرام ہے جس کا دورانیہ 30 منٹ ہے اس کتاب کو تحریر کیا تھا حیدرآباد دکن کے ایک وکیل جناب بدرالدین صاحب نے جسے قلمی نسخے کی مدد سے کمپوز کر کے طبع کرونے کا اعزاز ملا ہے ان کے پوتے جناب قاضی مظھر الدین طارق صاحب کو اس کتاب کے سلسلے میں ہم نے ذکر کتاب کے لیئے قاضی مظھر الدین صاحب کا تفصیلی انٹرویو ان کے گھر جا کر کیا جہاں ان کی لائبریری اور اس میں موجود قدیمی مخطوطات کو دیکھنے کا بھی موقع ملا قاضی مظہر صاحب خود کئی صلاحیتوں کے مالک ہیں وہ ایک اچھی ادیب بھی ہیں اور بہت اچھے آرٹسٹ بھی ہمیں ان کے گھر ان کی گیلری میں آیل پینٹنگ سے لے کر فائبر گلاس تک میں تیار کیئے ہوئے ان کے آرٹ کے نمونو تکنیکی تفصیلات
|
2023-04-27 | 00:30:44 | سنو |
|
غالب کے جعلی خطوط
غالب کے جعلی خطوط معروف ادیب اور مزاح نگار جناب انور احمد علوی صاحب کی۔ کئی کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں ان کے طنزیہ اور مزاحیہ مضامین کے مجموعے خاکے ٫ سفر نامےاور مختلف ادیبوں کی تحریروں سے انتخاب شامل ہیں ان کی کتابوں کے نام ہیں جملہ حقوق غیر محفوظ، غالب کا دستر خوان (جعلی خطوط )، مس گائیڈ، سود کے تعاقب میں، نامعلوم افراد، صحیح گئے ، سلامت آئے، بذلہ سنجان دو عالم، خواتین مزاح، پیٹ بھرے کی باتیں، مدیر ادنیٰ، بزم مزاح، اسراف باہمی، وسیلہ ظفر، انکی کتابوں میں ایک نیا اضافہ حال میں شائع ہونے والی کتاب کا نام ہے "سب اچھے ہیں "جو بقول انور صاحب انکے جو انکے مردانہ زنانہ اور بچکانہ شخصی خاکوں پر مشتمل ہے سود کے تعاقب میں ایک بہت دلچسپ خود نوشت ہے جس میں۔ بنکاری کی زندگی میں ان کے ذاتی تجربات بہت دلچسپ پیرائے میں بیان کیئے گئے ہیں ذکر کتاب کے یو ٹیوب چینل پر سود کے تعاقب میں پر ایک تفصیلی تبصر تکنیکی تفصیلات
|
2023-04-25 | 00:11:26 | سنو |
|
کتاب پڑھنے کے تیس فایدے
ایک عام خیال یہ ہے کہ کتابیں پڑھنا کوئی اچھی بات ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ کتابیں پڑھنے کے لئے اگر اچھی کتابوں کا انتخاب نہ کیا جائے تو بجائے فائدے کے نقصان کا اندیشہ بھی ہو سکتا ہے جب ہم کتابیں پڑھتے ہیں تو کبھی ہم ان سے بہت کچھ حاصل کرتے ہیں اسے ہم کماؤ مطالعہ کہتے ہیں مگر جب مطالعہ ان کتابون کا کیا جائے جو گھٹیا طریقے سے قاری کے جذبات کو بھڑکاتی ہوں یا کسی طبقے کی خلاف نفرت پھیلاتی ہوں تم ہم میں بھی منفی جذبات پیدا ہوتے ہیں جسے ہم گنواؤں مطالعہ کہتے ہیں دیکھا جائے تو اکٹر لوگ زیادہ تر بغیر مقصد ذہن میں رکھے اوراق گردی شروع کر دیتے ہیں جس کا مقصد صرف وقت ٹالنا ہوتا ہے اسے ہم ٹالو۔ مطالعہ کہتے ہیں اس قسم کے مطالعہ کا حاصل وصول کچھ نہیں ہوتا صرف وقت کا ضیاع ہوتا ہے اس کلپ میں کتاب پڑھنے کے تیس بڑے فائدے اور دس بڑے نقصانات بتائے گئے ہیں کیونکہ اگر کتابیں پڑھنے میں ہمارا مقصد پہلے سے واضح ہوگا تکنیکی تفصیلات
|
2023-03-16 | 00:17:22 | سنو |
|
کچھ لوگ ، کچھ یادیں ،کچھ تذکرے
ایک عام خیال یہ ہے کہ چونکہ لوگوں کو اردو میں امتحانات خصوصا سرکاری ملازمت کے لئے اردو میں مقابلے کے امتحانات دینے کی اجازت نہیں ملتی ہے لہذا اردو دان طبقہ اچھی ملازمت سے محروم رہتا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ معاملہ نہ اردو کا ہے نہ انگریزی کا بلکہ نظام تعلیم کچھ ایسا ہے کہ لوگوں کو نہ اردو آتی ہیں نہ انگریزی اور تحریری اظہار دونوں ہی زبانوں میں ان کے لئے کرنا ممکن نہیں شاید اسی لیے جو مقابلے کے امتحانات ہوتے ہیں اس میں امتحان پاس کرنے والوں کی تعداد پورے پاکستان میں صرف دو فیصد بلکہ اس سے بھی کم ہوتی ہے جبکہ یہ امتحانات دینے والے وہ ہوتے ہیں جن کا تعلق ان گھرانوں سے ہوتا ہے جنہوں۔ نے سولہ سال تک اچھے انگریزی اداروں میں تعلیم حاصل کی ہوتی ہے وہ بھی پاس نہیں ہو سکتے ہیں اس عام خیال کے برعکس حقیقث یہ بھی ہے کہ کہ اگر کسی کو اردو آجائے تو وہ اپنی فیلڈ میں بہت کامیاب رہتا ہے فارن سروس کے بارے میں تکنیکی تفصیلات
|
2023-03-12 | 00:15:58 | سنو |
|
خاکی سائے
فوج اور عدلیہ کے اعلی حکام میں ایک عجیب سا رشتہ پایا جاتا ہےء جس میں ایک دوسرے کے لیئے احترام بھی ہے اور اپنے پیشے کا احساس برتری بھی۔ خاکی سائے کے مصنف جنرل کے ایم عارف صاحب کے انتقال کر سابق چیف جسٹس پاکستان جناب ارشاد حسن خان نے لکھا کہ منقول جنرل ضیاء خوش قسمت تھے کہ جنہیں میجر جنرل عارف کی زندگی بھر کی معاونت ملی ۔انہیں جنرل یحیٰی کے دور حکومت میں مارشل لاء آفیسر کی حیثیت سے کاروبارمملکت چلانے کا تجربہ تھاچنانچہ اس تجربے اور اپنی خداداد صلاحیتوں کے بل پر اُنہوں نے بحیثیت وائس چیف آف آرمی سٹاف ، بنیادی اوراہم کردار ادا کیا اور انہوں نے پیش آمد ہ معاملات و امور کو بہ حُسن و خوبی چلایا انہیں ایک بہت ہی اعلیٰ اور سخت فوجی آفیسر کے طور پر پہچانا جاتاتھا۔انہوں نے اپنے پورے کیرئیر میں کبھی بھی اپنے اخلاق اور اصول پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ انکی ممتاز خدمات کے پیش نظر ، انہیں ستارئہ بسالت اور تکنیکی تفصیلات
|
2023-03-11 | 00:15:22 | سنو |
|
دوسری ملاقات - تحریرعمرانہ مقصود اور انور مقصود
یہ سچی کہانی ہے نظام حیدرآباد کی آنکھوں کے تارے حیدرآباد کے کمشنر نواب نثار یار جنگ کی اکلوتی بیٹی ے افسر عرف پاشی کی جس نے آنکھ کھولی تو باپ کے بڑے گھر کو ہمیشہ مہمانوں سے بھرا دیکھا۔ جہاں تین افراد کے خدمت کے لئےبیس تیس مختلف عمر کے لوگ اس لیئے ملازم تھے کہ نواب صاحب کو نوکروں کی نہیں بلکہ ان نوکروں کو نوکری کہ ضرورت تھی نواب نثار یار جنگ کی اکلوتی بیٹی پاشی کی شادی صرف 15 سال کی عمر می ایک دوری رشتہ دار قمر مقصود سے کردی جو اس وقت کالج میں طالب علم تھاوقت پلٹا اور حیدرآباد دکن کے حالات خراب ہوئے تو حیدرآباد کے نظام نے نواب نثار یار جنگ کو مشورہ دیا کہ آپ اپنے متعلقین کو لے کر پاکستان چلے جائیں یوں چالیس پینتالیس افراد کا قافلہ پانی کی جہاز سے خوابوں کی زمین پاکستان پہنچا۔ یہ اتفاق تھا کہ وہ دو اونٹ گاڑیاں تو جہاز سے سامان اتار کر منزل تک پہنچ گئیں جس پر کتابین لدی تھیں البتہ وہ تیسری او تکنیکی تفصیلات
|
2023-03-10 | 00:14:15 | سنو |
|
ملاقات صادق قلاتی صاحب
ملاقات صادق قلاتی صاحب تکنیکی تفصیلات
|
2023-03-06 | 00:19:02 | سنو |
SMH Farooqui Academy سے مزید
اس تخلیق کار کی طرف سے کوئی اور شائع شدہ پوڈکاسٹ فی الحال دستیاب نہیں ہے۔
ملتے جلتے پوڈکاسٹ
پوڈ کاسٹ ڈیٹا اور آرٹ ورک ان کے تخلیق کاروں اور پبلشرز سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ سائٹ صرف ڈائرکٹری ڈیٹا اور سورس لنکس فراہم کرتی ہے۔